🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
39. باب فِي نَفَقَةِ الْمَبْتُوتَةِ
باب: تین طلاق دی ہوئی عورت کے نفقہ کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2287
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ جَعْفَرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ، قَالَتْ: كُنْتُ عِنْدَ رَجُلٍ مِنْ بَنِي مَخْزُومٍ فَطَلَّقَنِي الْبَتَّةَ، ثُمَّ سَاقَ نَحْوَ حَدِيثِ مَالِكٍ، قَالَ فِيهِ:" وَلَا تُفَوِّتِينِي بِنَفْسِكِ". قَالَ أَبُو دَاوُد: وَكَذَلِكَ رَوَاهُ الشَّعْبِيُّ وَ الْبَهِيُّ وَ عَطَاءٌ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَاصِمٍ وَ أَبُو بَكْرِ بْنِ أَبِي الْجَهْمِ، كُلُّهُمْ عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ، أَنَّ زَوْجَهَا طَلَّقَهَا ثَلَاثًا.
فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں قبیلہ بنی مخروم کے ایک شخص کے نکاح میں تھی اس نے مجھے طلاق بتہ دے دی، پھر راوی نے مالک کی حدیث کے مثل حدیث بیان کی اس میں «ولا تفوتيني بنفسك» ہے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: اسی طرح اسے شعبی اور بہی نے اور عطاء نے بواسطہ عبدالرحمٰن بن عاصم اور ابوبکر بن جہم اور سبھوں نے فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا سے روایت کیا ہے کہ ”انہیں ان کے شوہر نے تین طلاق دی“ (نہ کہ طلاق بتہ)۔ [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب الطلاق /حدیث: 2287]
سیدہ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ ”میں بنی مخزوم کے ایک شخص کی زوجیت میں تھی تو اس نے مجھے طلاق «بَتَّةً» دے دی (تین طلاقیں)“ اور (اس باب کی پہلی حدیث) مالک کی روایت کی مانند بیان کیا۔ اس روایت میں کہا: ”مجھے بتائے بغیر اپنے بارے میں کوئی فیصلہ نہ کر لینا۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ”شعبی بھی اور عطاء نے بواسطہ عبدالرحمٰن بن عاصم اور اسی طرح ابوبکر بن ابی جہم ان سب نے فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا سے روایت کی ہے کہ اس کے شوہر نے اس کو تین طلاقیں دی تھیں۔ (ان حضرات کی روایت میں «بَتَّةً» کا ذکر نہیں ہے۔)“ [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب الطلاق /حدیث: 2287]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏انظر حدیث رقم (2284)، (تحفة الأشراف: 18038) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
انظر الحديث السابق (2284)


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥فاطمة بنت قيس الفهريةصحابية مشهورة وكانت من المهاجرات الأول
👤←👥أبو سلمة بن عبد الرحمن
Newأبو سلمة بن عبد الرحمن ← فاطمة بنت قيس الفهرية
ثقة ، مكثر
👤←👥محمد بن عمرو بن علقمة بن وقاص الليثي
Newمحمد بن عمرو بن علقمة بن وقاص الليثي ← أبو سلمة بن عبد الرحمن
صدوق له أوهام
👤←👥إسماعيل بن جعفر بن أبي كثير الزرقي
Newإسماعيل بن جعفر بن أبي كثير الزرقي ← محمد بن عمرو بن علقمة بن وقاص الليثي
ثقة ثبت
👤←👥قتيبة بن سعيد
Newقتيبة بن سعيد ← إسماعيل بن جعفر بن أبي كثير الزرقي
ثقة ثبت
Sunan Abi Dawud Hadith 2287 in Urdu