علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
31. باب في الكحل عند النوم للصائم
باب: روزہ دار کے سوتے وقت سرمہ لگانے کا بیان۔
حدیث نمبر: 2379
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُخَرِّمِيُّ، وَيَحْيَى بْنُ مُوسَى الْبَلْخِيُّ، قَالَا: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عِيسَى، عَنْ الْأَعْمَشِ، قَالَ:" مَا رَأَيْتُ أَحَدًا مِنْ أَصْحَابِنَا يَكْرَهُ الْكُحْلَ لِلصَّائِمِ، وَكَانَ إِبْرَاهِيمُ يُرَخِّصُ أَنْ يَكْتَحِلَ الصَّائِمُ بِالصَّبِرِ".
اعمش کہتے ہیں کہ میں نے اپنے ساتھیوں میں سے کسی کو بھی روزے دار کے سرمہ لگانے کو ناپسند کرتے نہیں دیکھا اور ابراہیم نخعی روزے دار کو «صبر» (ایک قسم کا سرمہ ہے) کے سرمے کی اجازت دیتے تھے۔ [سنن ابي داود/كتاب الصيام /حدیث: 2379]
جناب اعمش رحمہ اللہ کہتے ہیں (یہ صغار تابعین میں سے ہیں): ”میں نے اپنے اہل علم دوستوں (فقہاء و محدثین) میں سے کسی کو نہیں پایا کہ روزے دار کے لیے سرمے کو مکروہ سمجھتے ہوں۔“ اور ابراہیم نخعی رحمہ اللہ اجازت دیتے تھے کہ روزے دار ایلوا کو بطور سرمہ استعمال کرے۔ [سنن ابي داود/كتاب الصيام /حدیث: 2379]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 18400، 18786) (حسن)»
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
السند حسن إلي الأعمش وضعيف إلي إبراهيم لأن الأعمش مدلس
ولم يصرح بالسماع
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 88
إسناده ضعيف
السند حسن إلي الأعمش وضعيف إلي إبراهيم لأن الأعمش مدلس
ولم يصرح بالسماع
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 88
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥سليمان بن مهران الأعمش، أبو محمد | ثقة حافظ | |
👤←👥يحيى بن عيسى التميمي، أبو زكريا يحيى بن عيسى التميمي ← سليمان بن مهران الأعمش | ضعيف الحديث | |
👤←👥يحيى بن موسى الحداني، أبو زكريا يحيى بن موسى الحداني ← يحيى بن عيسى التميمي | ثقة | |
👤←👥محمد بن عبد الله المخرمي، أبو جعفر محمد بن عبد الله المخرمي ← يحيى بن موسى الحداني | ثقة حافظ أمين |
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 2379 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 2379
فوائد ومسائل:
روزے کی حالت میں آنکھ میں سرمہ لگانا یا دوا ڈال لینا جائز ہے۔
روزے کی حالت میں آنکھ میں سرمہ لگانا یا دوا ڈال لینا جائز ہے۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2379]
Sunan Abi Dawud Hadith 2379 in Urdu
يحيى بن عيسى التميمي ← سليمان بن مهران الأعمش