سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
157. باب في نفل السرية تخرج من العسكر
باب: لشکر کے کسی ٹکڑے کو انعام میں کچھ زیادہ دینے کا بیان۔
حدیث نمبر: 2742
حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ عُتْبَةَ الدِّمَشْقِيُّ قَالَ: قَالَ الْوَلِيدُ يَعْنِي ابْنَ مُسْلِمٍ: حَدَّثْتُ ابْنَ الْمُبَارَكِ بِهَذَا الْحَدِيثِ قُلْتُ: وَكَذَا حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فَرْوَةَ، عَنْ نَافِعٍ قَالَ: لَا تَعْدِلُ مَنْ سَمَّيْتَ بِمَالِكٍ هَكَذَا أَوْ نَحْوَهُ يَعْنِي مَالِكَ بْنَ أَنَسٍ.
ولید بن مسلم کہتے ہیں: میں نے ابن مبارک سے یہی حدیث بیان کی، میں نے کہا اور اسی طرح ہم سے ابن ابی فروہ نے نافع کے واسطہ سے بیان کیا ہے تو ابن مبارک نے کہا: جن کا نام تم نے لیا ہے وہ مالک کے برابر نہیں ہو سکتے اسی طرح یا اس جیسی بات انہوں نے کہی، اس سے وہ امام مالک بن انس کو مراد لے رہے تھے۔ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2742]
ولید بن عتبہ دمشقی کہتے ہیں کہ ولید بن مسلم نے کہا: ”میں نے ابن مبارک سے یہ حدیث بیان کی۔ میں نے کہا: ہمیں ابن ابی فروہ نے بھی نافع سے یہ روایت بیان کی ہے۔ ابن مبارک نے کہا: ”یہ لوگ، جن کا تم نے نام لیا ہے، مالک بن انس کے برابر نہیں ہو سکتے۔“ (امام مالک رضی اللہ عنہ کی روایت راجح ہے)۔“ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2742]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر ما قبلہ، (تحفة الأشراف: 7679) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
انظر الحديث السابق (2741)
انظر الحديث السابق (2741)
الرواة الحديث:
Sunan Abi Dawud Hadith 2742 in Urdu
إسحاق بن عبد الله القرشي ← نافع مولى ابن عمر