🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
168. باب في صلح العدو
باب: دشمن سے صلح کرنے کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2766
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ، حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ إِسْحَاق، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ، وَمَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ، أنهم اصطلحوا على وضع الحرب عشر سنين، يأمن فيهن الناس وعلى أن بيننا عيبة مكفوفة وأنه لا إسلال ولا إغلال.
عروہ بن زیبر سے روایت ہے کہ مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ اور مروان بن حکم نے اس بات پر صلح کی کہ دس برس تک لڑائی بند رہے گی، اس مدت میں لوگ امن سے رہیں گے، طرفین کے دل ایک دوسرے کے بارے میں صاف رہیں گے ۱؎ اور نہ اعلانیہ لوٹ مار ہو گی نہ چوری چھپے ۲؎۔ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2766]
سیدنا مسور بن مخرمہ اور مروان بن حکم رضی اللہ عنہما سے منقول ہے کہ قریش نے اس بات پر صلح کی کہ دس سال تک کوئی جنگ نہیں ہو گی، لوگ اس مدت میں ہر طرح امن سے رہیں گے، (اس معاہدے کے متعلق) ہم دونوں فریقوں کے دل صاف رہیں گے، چوری چھپے یا خیانت سے اس کی مخالفت نہ ہو گی۔ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2766]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ أبو داود، وانظر ما قبلہ، (تحفة الأشراف: 11253) (حسن)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: حدیث میں «عیبہ» کا لفظ آیا ہے، جس کے معنی ایسی تھیلی یا گٹھری کے ہیں جس میں عمدہ کپڑے رکھے جاتے ہیں، یہاں دل کو «عیبہ» سے تشبیہ دی اور «مکفوفہ» کے معنی بندھے ہوئے کے ہیں، یعنی ہمارے درمیان کپڑوں کا صندوق بند رہے گا، یعنی ہمارا دل ہر طرح کے مکر و فساد، کینے اور بدعہدی سے پاک ہو گا، عہد کی محافظت و پاسداری کی جائے گی اور دونوں طرف سے اب تک جو باتیں ہوئی ہیں انہیں لپیٹ کر رکھ دیا جائے گا کسی کی طرف سے کوئی مواخذہ نہیں ہو گا۔
۲؎: بعض لوگوں کے یہاں حدیث میں وارد «إسلال» سے مراد تلواریں نکالنا ہے، اور «إغلال» سے مراد زرہ پہننا ہے، اور «لا إسلال ولا إغلال» کے معنی ہیں جنگ نہیں کریں گے۔
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:حسن
مشكوة المصابيح (4046)
انظر الحديث السابق (2765)

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥مروان بن الحكم القرشي، أبو الحكم، أبو عبد الملك، أبو القاسمصدوق حسن الحديث
👤←👥المسور بن مخرمة القرشي، أبو عبد الرحمن
Newالمسور بن مخرمة القرشي ← مروان بن الحكم القرشي
صحابي
👤←👥عروة بن الزبير الأسدي، أبو عبد الله
Newعروة بن الزبير الأسدي ← المسور بن مخرمة القرشي
ثقة فقيه مشهور
👤←👥محمد بن شهاب الزهري، أبو بكر
Newمحمد بن شهاب الزهري ← عروة بن الزبير الأسدي
الفقيه الحافظ متفق على جلالته وإتقانه
👤←👥ابن إسحاق القرشي، أبو عبد الله، أبو بكر
Newابن إسحاق القرشي ← محمد بن شهاب الزهري
صدوق مدلس
👤←👥عبد الله بن إدريس الأودي، أبو محمد
Newعبد الله بن إدريس الأودي ← ابن إسحاق القرشي
ثقة حجة
👤←👥محمد بن العلاء الهمداني، أبو كريب
Newمحمد بن العلاء الهمداني ← عبد الله بن إدريس الأودي
ثقة حافظ
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 2766 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 2766
فوائد ومسائل:
عیبة وہ گٹھڑی ہوتی ہے۔
جس میں خاص مال اور خاص کپڑے سنھبال کررکھے جاتے ہیں۔
چونکہ دل بھی عہد وپیمان کا مخزن ہوتا ہے۔
اس لئے اس کو عیبہ سے تشبیہ دی گئی ہے۔
مکفوفہ بندھی ہوئی تھیلی۔
اسلال کا ایک ترجمہ یہ بھی ہے کہ تلواریں نہیں نکالی جایئں گی اور اغلال سے مراد ہے کہ زرہیں نہیں پہنی جایئں گی مقصد یہ کہ کسی طرح جنگ نہیں کی جائے گی۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2766]

Sunan Abi Dawud Hadith 2766 in Urdu