سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
117. باب من قال تغتسل بين الأيام
باب: مستحاضہ عورت استحاضہ کے دنوں میں غسل کرے۔
حدیث نمبر: 303
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُثْمَانَ، أَنَّهُ سَأَلَ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ عَنِ الْمُسْتَحَاضَةِ، فَقَالَ:" تَدَعُ الصَّلَاةَ أَيَّامَ أَقْرَائِهَا، ثُمَّ تَغْتَسِلُ فَتُصَلِّي، ثُمَّ تَغْتَسِلُ فِي الْأَيَّامِ".
محمد بن عثمان سے روایت ہے کہ انہوں نے قاسم بن محمد سے مستحاضہ کے بارے میں پوچھا تو قاسم بن محمد نے کہا: وہ اپنے حیض کے دنوں میں نماز چھوڑ دے گی، پھر غسل کرے گی اور نماز پڑھے گی، پھر باقی ایام میں غسل کرتی رہے گی۔ [سنن ابي داود/كتاب الطهارة/حدیث: 303]
محمد بن عثمان رحمہ اللہ نے قاسم بن محمد رحمہ اللہ سے مستحاضہ کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے کہا: ”اپنے حیض کے دنوں میں نماز چھوڑے رکھے، پھر (ان کے ختم ہونے پر) غسل کرے اور نماز پڑھنا شروع کر دے اور پھر ان دنوں کے درمیان (موقع بموقع) غسل کرتی رہے۔“ [سنن ابي داود/كتاب الطهارة/حدیث: 303]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد به أبو داود، (تحفة الأشراف: 19205) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
انفرد به ابو داود
انفرد به ابو داود
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥القاسم بن محمد التيمي، أبو محمد، أبو عبد الرحمن | ثقة أفضل أهل زمانه | |
👤←👥محمد بن عثمان المخزومي محمد بن عثمان المخزومي ← القاسم بن محمد التيمي | صدوق حسن الحديث | |
👤←👥عبد العزيز بن محمد الدراوردي، أبو محمد عبد العزيز بن محمد الدراوردي ← محمد بن عثمان المخزومي | صدوق حسن الحديث | |
👤←👥عبد الله بن مسلمة الحارثي، أبو عبد الرحمن عبد الله بن مسلمة الحارثي ← عبد العزيز بن محمد الدراوردي | ثقة |
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 303 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث سنن ابي داود 303
303. اردو حاشیہ:
یہ حکم شرعی نہیں بلکہ معمول کا غسل ہے جو انسان حسب خواہش یا حسب ضرورت نظافت اور پاکیزگی کے لیے کرتا رہتا ہے۔
یہ حکم شرعی نہیں بلکہ معمول کا غسل ہے جو انسان حسب خواہش یا حسب ضرورت نظافت اور پاکیزگی کے لیے کرتا رہتا ہے۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 303]
Sunan Abi Dawud Hadith 303 in Urdu
محمد بن عثمان المخزومي ← القاسم بن محمد التيمي