🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
36. باب في إقطاع الأرضين
باب: زمین جاگیر میں دینے کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3065
حدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْمَخْزُومِيُّ: مَا لَمْ تَنَلْهُ أَخْفَافُ الإِبِلِ يَعْنِي أَنَّ الإِبِلَ تَأْكُلُ مُنْتَهَى رُءُوسِهَا وَيُحْمَى مَا فَوْقَهُ.
ہارون بن عبداللہ کہتے ہیں کہ محمد بن حسن مخزومی نے کہا: «ما لم تنله أخفاف الإبل» کا مطلب یہ ہے کہ اونٹ کا سر جہاں تک پہنچے گا وہاں تک وہ کھائے ہی کھائے گا اس سے اوپر کا حصہ بچایا جا سکتا ہے (اس لیے ایسی جگہ گھیرو جہاں اونٹ جاتے ہی نہ ہوں)۔ [سنن ابي داود/كتاب الخراج والفيء والإمارة /حدیث: 3065]
جناب محمد بن حسن مخزومی رحمہ اللہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان «مَا لَمْ تَنَلْهُ أَخْفَافُ الْإِبِلِ» وہ جنہیں اونٹوں کے پاؤں نہ پہنچتے ہوں۔ سے مراد یہ ہے کہ عام چرتے ہوئے اونٹ ان درختوں سے، جہاں تک کہ ان کے منہ پہنچتے ہیں، کھاتے ہیں، تو تم انہیں روک نہیں سکتے ہو، البتہ ان سے اوپر کو تم اپنی ملکیت میں لے سکتے ہو۔ [سنن ابي داود/كتاب الخراج والفيء والإمارة /حدیث: 3065]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ أبو داود (ضعیف جداً)» ‏‏‏‏ (محمد بن حسن مخزومی کذّاب راوی ہے)
قال الشيخ الألباني: ضعيف جدا مقطوع
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
سنده صحيح إلٰي محمد بن الحسن المخزومي وھو متھم بالكذب بنفسه
 
Sunan Abi Dawud Hadith 3065 in Urdu