سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. باب في فضل العيادة على وضوء
باب: باوضو عیادت کرنے کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 3100
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نَافِعٍ، قَالَ: وَكَانَ نَافِعٌ غُلَامُ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ، قَالَ: جَاءَ أَبُو مُوسَى إِلَى الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ يَعُودُهُ، قَالَ أَبُو دَاوُد، وَسَاقَ مَعْنَى حَدِيثِ شُعْبَةَ، قَالَ أَبُو دَاوُد: أُسْنِدَ هَذَا عَنْ عَلِيٍّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ غَيْرِ وَجْهٍ صَحِيحٍ.
ابوجعفر عبداللہ بن نافع سے روایت ہے، راوی کہتے ہیں اور نافع حسن بن علی کے غلام تھے وہ کہتے ہیں: ابوموسیٰ حسن بن علی رضی اللہ عنہ کے پاس ان کی عیادت کے لیے آئے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: راوی نے اس کے بعد شعبہ کی حدیث کے ہم معنی حدیث بیان کی۔ ابوداؤد کہتے ہیں: یہ حدیث بواسطہ علی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ضعیف طریق سے مروی ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الجنائز /حدیث: 3100]
ابوجعفر عبداللہ بن نافع سے روایت ہے اور نافع سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہ کے غلام تھے، بیان کرتے ہیں کہ ”سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ، سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہ کی عیادت کے لیے تشریف لائے تھے۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: ”اور پھر حدیث شعبہ کے ہم معنی بیان کیا۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ”اس روایت کو بواسطہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کئی ایک صحیح سندوں سے روایت کیا گیا ہے۔“ [سنن ابي داود/كتاب الجنائز /حدیث: 3100]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر ماقبلہ، (تحفة الأشراف: 10211) (صحیح مرفوع)»
قال الشيخ الألباني: صحيح مرفوع
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
الحكم عنعن
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 115
إسناده ضعيف
الحكم عنعن
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 115
الرواة الحديث:
Sunan Abi Dawud Hadith 3100 in Urdu
الحسن بن علي الهاشمي ← علي بن أبي طالب الهاشمي