علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
84. باب المحرم يموت كيف يصنع به
باب: محرم مر جائے تو اس کے ساتھ کیا کیا جائے؟
حدیث نمبر: 3239
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ الْمَعْنَى، قَالَا:حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ عَمْرٍو، وَأَيُّوبَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ نَحْوَهُ، قَالَ: وَكَفِّنُوهُ فِي ثَوْبَيْنِ. قَالَ أَبُو دَاوُد: قَالَ سُلَيْمَانُ: قَالَ أَيُّوبُ: ثَوْبَيْهِ، وَقَالَ عَمْرٌو: ثَوْبَيْنِ، وَقَالَ ابْنُ عُبَيْدٍ: قَالَ أَيُّوبُ: فِي ثَوْبَيْنِ، وَقَالَ عَمْرٌو: فِي ثَوْبَيْهِ، زَادَ سُلَيْمَانُ وَحْدَهُ: وَلَا تُحَنِّطُوهُ.
اس سند سے بھی ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اسی طرح کی حدیث مروی ہے اس میں ہے کہ اسے دو کپڑوں میں کفناؤ۔ ابوداؤد کہتے ہیں: سلیمان نے کہا ہے کہ ایوب کی روایت میں «ثوبين» کے بجائے «ثوبيه» (اسی کے دونوں کپڑے میں) ہے اور عمرو نے «ثوبين» کا لفظ نقل کیا ہے۔ ابو عبید نے کہا کہ ایوب نے «في ثوبين» اور عمرو نے «في ثوبيه» کہا ہے، اور تنہا سلیمان نے «ولا تحنطوه» (اسے خوشبو نہ لگاؤ) کا اضافہ کیا ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الجنائز /حدیث: 3239]
سیدنا سعید بن جبیر رحمہ اللہ، سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اس حدیث کی مانند روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: ”اور اس کو دو کپڑوں میں کفن دو۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سلیمان بن حرب کی ایوب سے روایت میں لفظ یوں ہیں: «ثَوْبَيْهِ» یعنی ”اس کے اپنے دو کپڑوں میں کفن دو۔“ جب کہ عمرو کی روایت میں «ثَوْبَيْنِ» آیا ہے، یعنی ”دو کپڑوں میں کفن دو۔“ (اس کے اپنے ہوں یا کسی دوسرے نے دیے ہوں۔) ابن عبید کی روایت جو ایوب سے ہے اس میں «فِي ثَوْبَيْنِ» کا لفظ ہے، جبکہ عمرو نے «ثَوْبَيْهِ» کہا ہے اور صرف سلیمان نے یہ اضافہ کیا: ”اسے حنوط (خوشبو) بھی نہ لگاؤ۔“ [سنن ابي داود/كتاب الجنائز /حدیث: 3239]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر ما قبلہ، (تحفة الأشراف: 5437، 5582) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (1849) صحيح مسلم (1206)
الرواة الحديث:
Sunan Abi Dawud Hadith 3239 in Urdu
سعيد بن جبير الأسدي ← عبد الله بن العباس القرشي