سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
21. باب الاِسْتِنْجَاءِ بِالْحِجَارَةِ
باب: پتھر سے استنجاء کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 37
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ خَالِدٍ، حَدَّثَنَا مُفَضَّلٌ، عَنْ عَيَّاشٍ، أَنَّ شِيَيْمَ بْنَ بَيْتَانَ أَخْبَرَهُ بِهَذَا الْحَدِيثِ أَيْضًا، عَنْ أَبِي سَالِمٍ الْجَيْشَانِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، يَذْكُرُ ذَلِكَ وَهُوَ مَعَهُ مُرَابِطٌ بِحِصْنِ بَابِ أَلْيُونَ، قَالَ أَبُو دَاوُد: حِصْنُ أَلْيُونَ بِالْفِسْطَاطِ عَلَى جَبَلٍ، قَالَ أَبُو دَاوُد وَهُوَ شَيْبَانُ بْنُ أُمَيَّةَ يُكْنَى أَبَا حُذَيْفَةَ.
ابوسالم جیشانی نے اس حدیث کو عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے اس وقت سنا جب وہ ان کے ساتھ (مصر میں) باب الیون کے قلعہ کا محاصرہ کئے ہوئے تھے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: الیون کا قلعہ فسطاط (مصر) میں ایک پہاڑ پر واقع ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الطهارة/حدیث: 37]
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے مذکورہ بالا حدیث بیان کی جبکہ وہ (ابوسالم) ان کے ساتھ باب الیون کے قلعے پر مورچہ بند تھے۔ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ”الیون کا قلعہ علاقہ فسطاط میں پہاڑ پر واقع تھا۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ”(گزشتہ حدیث میں مذکور) شیبان قتبانی وہ ابن امیہ ہے اور اس کی کنیت ابوحذیفہ ہے۔“ [سنن ابي داود/كتاب الطهارة/حدیث: 37]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر ما قبله، (تحفة الأشراف: 8651، 3616) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
انفرد به ابو داود، وانظر الحديث السابق
انفرد به ابو داود، وانظر الحديث السابق
الرواة الحديث:
Sunan Abi Dawud Hadith 37 in Urdu
سفيان بن هانئ الجيشاني ← عبد الله بن عمرو السهمي