سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
43. باب في تفتيش التمر المسوس عند الأكل
باب: کھاتے وقت کھجور سے کیڑے تلاش کرنا اور نکالنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 3833
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، أَخْبَرَنَا هَمَّامٌ، عَنْ إِسْحَاق بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُؤْتَى بِالتَّمْرِ فِيهِ دُودٌ، فَذَكَرَ مَعْنَاهُ.
اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کھجور لایا جاتا جس میں کیڑے (سرسریاں) ہوتے، پھر انہوں نے اسی مفہوم کی حدیث ذکر کی۔ [سنن ابي داود/كتاب الأطعمة /حدیث: 3833]
اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ ”(بعض اوقات) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسی کھجور بھی پیش کر دی جاتی تھی جس میں کیڑا لگا ہوتا تھا۔“ اور پھر مذکورہ بالا روایت کے ہم معنی بیان کیا۔ [سنن ابي داود/كتاب الأطعمة /حدیث: 3833]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر ما قبلہ، (تحفة الأشراف: 215) (صحیح)» (یہ مرسل ہے، لیکن سابقہ حدیث سے تقویت پاکر صحیح ہے)
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:حسن
انظر الحديث السابق (3832)
انظر الحديث السابق (3832)
الرواة الحديث:
Sunan Abi Dawud Hadith 3833 in Urdu
همام بن يحيى العوذي ← إسحاق بن عبد الله الأنصاري