سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
23. باب في الخط وزجر الطير
باب: رمل اور پرندہ اڑا نے کا بیان۔
حدیث نمبر: 3908
حَدَّثَنَا ابْنُ بَشَّارٍ، قَالَ: قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، قَالَ عَوْفٌ:" الْعِيَافَةُ زَجْرُ الطَّيْرِ وَالطَّرْقُ الْخَطُّ يُخَطُّ فِي الْأَرْضِ".
عوف کہتے ہیں «عيافة» سے مراد پرندہ اڑانا ہے اور «طرق» سے مراد وہ لکیریں ہیں جو زمین پر کھینچی جاتی ہیں (اور جسے رمل کہتے ہیں)۔ [سنن ابي داود/كتاب الكهانة والتطير /حدیث: 3908]
عوف (عوف بن ابی جمیلہ اعرابی) کہتے ہیں کہ ” «الْعِيَافَةُ» ”عیافہ“ سے مراد ”پرندے اڑانا“ اور «الطَّرْقُ» ”طرق“ سے مراد ”زمین پر لکیریں کھینچنا“ ہے۔“ [سنن ابي داود/كتاب الكهانة والتطير /حدیث: 3908]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح مقطوع
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عوف بن أبي جميلة الأعرابي، أبو سهل | صدوق رمي بالقدر والتشيع | |
👤←👥محمد بن جعفر الهذلي، أبو عبد الله، أبو بكر محمد بن جعفر الهذلي ← عوف بن أبي جميلة الأعرابي | ثقة | |
👤←👥محمد بن بشار العبدي، أبو بكر محمد بن بشار العبدي ← محمد بن جعفر الهذلي | ثقة حافظ |
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 3908 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3908
فوائد ومسائل:
دورِ جاہلیت میں ایسے ہو تا تھا کہ آدمی گھر سے نکلتا تو کسی پرندے کو اپنے دائیں جانب اُڑتا دیکھتا تو اسے اپنے لیئے سعد (باعثِ برکت) سمجھتا اور اگر وہ بائیں جانب جا رہا ہوتا تو اسے نحس (بے برکت) سمجھتا۔
اس مقصد کے لیئے وہ لوگ کبھی پرندے کو از خود بھی اُڑاتے تھے۔
کسی بھی صاحبِ ایمان کے لیئے یہ عمل ناجائز ہے۔

[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3908]
Sunan Abi Dawud Hadith 3908 in Urdu
محمد بن جعفر الهذلي ← عوف بن أبي جميلة الأعرابي