سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. باب
باب:۔۔۔
حدیث نمبر: 3978
حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ مَرْزُوقٍ، عَنْ عَطِيَّةَ بْنِ سَعْدٍ الْعَوْفِيِّ، قَالَ:" قَرَأْتُ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ: اللَّهُ الَّذِي خَلَقَكُمْ مِنْ ضَعْفٍ سورة الروم آية 54، فَقَالَ: 0 مِنْ ضُعْفٍ 0 قَرَأْتُهَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَمَا قَرَأْتَهَا عَلَيَّ، فَأَخَذَ عَلَيَّ كَمَا أَخَذْتُ عَلَيْكَ".
عطیہ بن سعد عوفی کہتے ہیں کہ میں نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے سامنے: «الله الذي خلقكم من ضعف» ”اللہ وہی ہے جس نے تمہیں کمزوری کی حالت میں پیدا کیا“ (سورۃ الروم: ۵۴) (ضاد کے زبر کے ساتھ) پڑھا تو انہوں نے کہا «مِنْ ضُعْفٍ» (ضاد کے پیش کے ساتھ) ہے میں نے بھی اسی طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پڑھا تھا جیسے تم نے پڑھا ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میری گرفت فرمائی جیسے میں نے تمہاری گرفت کی ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الحروف والقراءات /حدیث: 3978]
عطیہ بن سعد عوفی کہتے ہیں کہ ”میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے سامنے قراءت کی اور یوں پڑھا: ﴿اللَّهُ الَّذِي خَلَقَكُمْ مِنْ ضَعْفٍ﴾ [سورة الروم: 54] (ضاد پر فتحہ کے ساتھ) تو انہوں نے فرمایا: ” «مِنْ ضُعْفٍ» پڑھو (یعنی ضاد پر ضمہ ہے)، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ آیت اسی طرح پڑھی تھی جیسے کہ تو نے مجھ پر پڑھی ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میری گرفت فرمائی جیسے کہ میں نے تمہاری گرفت کی ہے۔““ [سنن ابي داود/كتاب الحروف والقراءات /حدیث: 3978]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/القراء ات سورة الروم 4 (2936)، (تحفة الأشراف: 7334)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/58) (حسن)»
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ترمذي (2936)
عطية العوفي ضعيف
وللحديث شواھد والقرآن المجيد يؤيده
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 141
إسناده ضعيف
ترمذي (2936)
عطية العوفي ضعيف
وللحديث شواھد والقرآن المجيد يؤيده
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 141
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
جامع الترمذي |
2936
| خلقكم من ضعف فقال من ضعف |
سنن أبي داود |
3978
| الله الذي خلقكم من ضعف فقال من ضعف قرأتها على رسول الله كما قرأتها علي فأخذ علي كما أخذت عليك |
المعجم الصغير للطبراني |
1083
| الله الذي خلقكم من ضعف فقال من ضعف ثم جعل من بعد ضعف قوة فقال ثم جعل من بعد ضعف قوة |
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 3978 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3978
فوائد ومسائل:
قرآن مجید کے کلمات بلاشبہ عربی زبان کے ہیں اور ان کو ان کے کسی بھی لہجہ میں پڑھنا جائز ہے۔
مگر مطلوب وہی ہے جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اختیار فرمایا ہے۔
قرآن مجید کے کلمات بلاشبہ عربی زبان کے ہیں اور ان کو ان کے کسی بھی لہجہ میں پڑھنا جائز ہے۔
مگر مطلوب وہی ہے جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اختیار فرمایا ہے۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3978]
تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 2936
سورۃ الروم کے شانِ نزول کا بیان۔
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے «خَلَقَكُمْ مِنْ ضَعْفٍ» (ضاد کے فتحہ کے ساتھ) پڑھا تو آپ نے فرمایا: «مِنْ ضَعْفٍ» نہیں «مِنْ ضُعْفٍ» ۱؎ (ضاد کے ضمہ کے ساتھ) پڑھو۔“ [سنن ترمذي/كتاب القراءات/حدیث: 2936]
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے «خَلَقَكُمْ مِنْ ضَعْفٍ» (ضاد کے فتحہ کے ساتھ) پڑھا تو آپ نے فرمایا: «مِنْ ضَعْفٍ» نہیں «مِنْ ضُعْفٍ» ۱؎ (ضاد کے ضمہ کے ساتھ) پڑھو۔“ [سنن ترمذي/كتاب القراءات/حدیث: 2936]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
یہی مشہور قراء ت ہے،
اور ضاد کے فتحہ کے ساتھ عاصم اور حمزہ کی قراء ت ہے،
یعنی:
اللہ تعالیٰ وہ ہے جس نے تمہیں کمزوری کی حالت میں پیدا کیا۔
(الروم: 54)
وضاحت:
1؎:
یہی مشہور قراء ت ہے،
اور ضاد کے فتحہ کے ساتھ عاصم اور حمزہ کی قراء ت ہے،
یعنی:
اللہ تعالیٰ وہ ہے جس نے تمہیں کمزوری کی حالت میں پیدا کیا۔
(الروم: 54)
[سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2936]
Sunan Abi Dawud Hadith 3978 in Urdu
عطية بن سعد العوفي ← عبد الله بن عمر العدوي