علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
44. باب في الفرش
باب: بستر اور بچھونے کا بیان۔
حدیث نمبر: 4144
حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ، عَنْ وَكِيعٍ، عَنْ إِسْحَاق بْنِ سَعِيدِ بْنِ عَمْرٍو الْقُرَشِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّهُ رَأَى رُفْقَةً مِنْ أَهْلِ الْيَمَنِ رِحَالُهُمُ الْأَدَمُ، فَقَالَ:" مَنْ أَحَبَّ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى أَشْبَهِ رُفْقَةٍ كَانُوا بِأَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلْيَنْظُرْ إِلَى هَؤُلَاءِ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے اہل یمن کے سفر کے چند ساتھیوں کو دیکھا ان کے بچھونے چمڑوں کے تھے، تو انہوں نے کہا: جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ سے سب سے زیادہ مشابہت رکھنے والے رفقاء کو دیکھنا پسند ہو تو وہ انہیں دیکھ لے۔ [سنن ابي داود/كتاب اللباس /حدیث: 4144]
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ نے یمن سے آئے ہوئے کچھ رفقائے سفر کو دیکھا جن کی سواریوں کے پالان چمڑے کے تھے، تو انہوں نے کہا: ”جو شخص چاہتا ہے کہ ایسے لوگوں کو دیکھے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے رفقائے سفر کے بہت زیادہ مشابہ ہوں تو وہ انہیں دیکھ لے۔“ [سنن ابي داود/كتاب اللباس /حدیث: 4144]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 7080)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/120) (صحیح الإسناد)»
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
الرواة الحديث:
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 4144 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 4144
فوائد ومسائل:
لوازم زندگی کا مہیا کرنا اور عمدہ نوعیت کا حاصل کرلینا کوئی معیوب نہیں ہے۔
بلکہ اسلام کی تائید کرتا ہے۔
لوازم زندگی کا مہیا کرنا اور عمدہ نوعیت کا حاصل کرلینا کوئی معیوب نہیں ہے۔
بلکہ اسلام کی تائید کرتا ہے۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4144]
Sunan Abi Dawud Hadith 4144 in Urdu
سعيد بن عمرو الأموي ← عبد الله بن عمر العدوي