🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. باب ذِكْرِ الْفِتَنِ وَدَلاَئِلِهَا
باب: فتنوں کا ذکر اور ان کے دلائل کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4245
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ فَارِسٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ نَصْرِ بْنِ عَاصِمٍ، عَنْ خَالِدِ بْنِ خَالِدٍ الْيَشْكُرِيِّ بِهَذَا الْحَدِيثِ، قَالَ: قُلْتُ بَعْدَ السَّيْفِ، قَالَ: بَقِيَّةٌ عَلَى أَقْذَاءٍ وَهُدْنَةٌ عَلَى دَخَنٍ ثُمَّ سَاقَ الْحَدِيثَ، قَالَ: وَكَانَ قَتَادَةُ يَضَعُهُ عَلَى الرِّدَّةِ الَّتِي فِي زَمَنِ أَبِي بَكْرٍ عَلَى أَقْذَاءٍ يَقُولُ قَذًى وَهُدْنَةٌ يَقُولُ: صُلْحٌ عَلَى دَخَنٍ عَلَى ضَغَائِنَ.
خالد بن خالد یشکری سے یہی حدیث مروی ہے اس میں یہ ہے کہ حذیفہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے عرض کیا: پھر تلوار کے بعد کیا ہو گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”باقی لوگ رہیں گے مگر دلوں میں ان کے فساد ہو گا، اور ظاہر میں صلح ہو گی“ پھر آگے انہوں نے پوری حدیث ذکر کی۔ راوی کہتے ہیں: قتادہ اسے (تلوار کو) اس فتنہ ارتداد پر محمول کرتے تھے جو ابوبکر رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں ہوا، اور «اقذاء» کی تفسیر «قذی» سے یعنی غبار اور گندگی سے جو آنکھ یا پینے کی چیز میں پڑ جاتی ہے، اور «ھدنہ» کی تفسیر صلح سے «دخن» کی تفسیر دلوں کے فساد اور کینوں سے کرتے تھے۔ [سنن ابي داود/كتاب الفتن والملاحم /حدیث: 4245]
خالد بن خالد یشکری نے یہ حدیث روایت کی، اس میں ہے کہ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ تلوار کے بعد (کیا ہو گا؟) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کچھ لوگ باقی بچیں گے جن کے دلوں میں فساد ہو گا۔ بظاہر صلح کریں گے مگر باطن میں دھوکا ہو گا۔“ پھر حدیث بیان کی۔ کہا کہ جناب قتادہ رحمہ اللہ اس حدیث کو سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت میں پیش آنے والے فتنہ ارتداد پر محمول کیا کرتے تھے۔ «قَذَاء» «قَذِي» کی جمع ہے، اس تنکے کو کہتے ہیں جو آنکھ میں پڑ جاتا ہے۔ «هُدْنَة» کا معنی ”صلح“ اور «دَخَن» کا معنی ”سینے کا بغض، جلن اور کڑھن“ ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الفتن والملاحم /حدیث: 4245]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 3307) (حسن)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:حسن
قتادة تابعه الثقة حميد بن ھلال عند النسائي في الكبريٰ (7979، نسخة أخريٰ 8032) وغيره

تخریج وتحقیقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ از محدثِ مدینہ ڈاکٹر محمد عبداللہ اعظمی رحمہ اللہ
الجامع الكامل حدیث نمبر :
تخریج و تحقیق و محدثانہ نکات از محدث العصر علامہ محمد ناصر الدین البانی رحمہ اللہ
سلسلہ احادیث صحیحہ حدیث نمبر :

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥سبيع بن خالد اليشكريمقبول
👤←👥نصر بن عاصم الليثي
Newنصر بن عاصم الليثي ← سبيع بن خالد اليشكري
ثقة رمي برأي الخوارج وصح رجوعه عنه
👤←👥قتادة بن دعامة
Newقتادة بن دعامة ← نصر بن عاصم الليثي
ثقة ثبت
👤←👥معمر بن راشد
Newمعمر بن راشد ← قتادة بن دعامة
ثقة ثبت فاضل ، إلا أن في روايته عن ثابت والأعمش وعاصم بن أبي النجود ، وهشام بن عروة شيئا ، وكذا فيما حدث به بالبصرة
👤←👥عبد الرزاق الصنعاني
Newعبد الرزاق الصنعاني ← معمر بن راشد
ثقة حافظ مصنف شهير ، عمي في آخر عمره فتغير ، وكان يتشيع
👤←👥محمد بن يحيى الذهلي
Newمحمد بن يحيى الذهلي ← عبد الرزاق الصنعاني
ثقة حافظ جليل
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 4245 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 4245
فوائد ومسائل:
 ان علامت کو کسی ایک فتنے سے مخصوص کرنا مشکل ہے۔
ہر فتنے میں موقع بموقع اس قسم کے حالات پیش آتے رہتے ہیں۔
۔
۔
۔
۔
اور آئیندہ بھی آئیں گے۔
فتنہ ارتداد شہادتِ عثمان، سبائی فتنہ، فتنہ خلقِ قرآن اور تاتاریوں کا حملہ وغیرہ۔
۔
۔
۔
۔
۔
سبھی اس میں آتے ہیں۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4245]

Sunan Abi Dawud Hadith 4245 in Urdu