سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
189. باب كراهية الاعتماد على اليد في الصلاة
باب: نماز میں ہاتھ کا سہارا لینے کی کراہت۔
حدیث نمبر: 994
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَبِي الزَّرْقَاءِ، حَدَّثَنَا أَبِي. ح وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ وَهَذَا لَفْظُهُ جَمِيعًا، عَنْ هِشَامِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّهُ رَأَى رَجُلًا يَتَّكِئُ عَلَى يَدِهِ الْيُسْرَى وَهُوَ قَاعِدٌ فِي الصَّلَاةِ، قَالَ هَارُونُ بْنُ زَيْدٍ: سَاقِطًا عَلَى شِقِّهِ الْأَيْسَرِ، ثُمَّ اتَّفَقَا، فَقَالَ لَهُ:" لَا تَجْلِسْ هَكَذَا، فَإِنَّ هَكَذَا يَجْلِسُ الَّذِينَ يُعَذَّبُونَ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے ایک شخص کو اپنے بائیں ہاتھ پر ٹیک لگائے نماز میں بیٹھے ہوئے دیکھا (ہارون بن زید نے اپنی روایت میں کہا ہے کہ بائیں پہلو پر پڑا ہوا دیکھا پھر (آگے) دونوں (الفاظ میں) متفق ہیں تو انہوں نے اس سے کہا: اس طرح نہ بیٹھو کیونکہ اس طرح وہ لوگ بیٹھتے ہیں جو عذاب دیئے جائیں گے۔ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 994]
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کو دیکھا کہ وہ نماز میں بیٹھے ہوئے اپنے بائیں ہاتھ کا سہارا لیے ہوئے تھا (یعنی زمین پر رکھے ہوئے تھا)، ہارون بن زید نے کہا: وہ اپنی بائیں جانب پر گرا ہوا تھا، پھر دونوں (راوی) ان الفاظ میں متفق ہیں، تو ابن عمر رضی اللہ عنہ نے اس سے کہا: ”ایسے مت بیٹھو، اس طرح وہ لوگ بیٹھتے ہیں جنہیں عذاب دیا جائے گا۔“ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 994]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تخريج: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 8513)، وقد أخرجہ: حم (2/116) (حسن)»
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:حسن
رواه البيھقي (2/136 موقوفًا وسنده حسن) ورواه أحمد (2/116 مرفوعًا وسنده حسن)
رواه البيھقي (2/136 موقوفًا وسنده حسن) ورواه أحمد (2/116 مرفوعًا وسنده حسن)
الرواة الحديث:
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 994 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث سنن ابي داود 994
994. اردو حاشیہ:
➊ اس اثر میں امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کی روایت [992] کی وضاحت ہے جو اوپر گزری ہے۔
➋ اگر کوئی شخص بیٹھنے سے معذور ہو تو لیٹ کر نماز پڑھے اپنے پہلو پر نہ گرے۔
➊ اس اثر میں امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کی روایت [992] کی وضاحت ہے جو اوپر گزری ہے۔
➋ اگر کوئی شخص بیٹھنے سے معذور ہو تو لیٹ کر نماز پڑھے اپنے پہلو پر نہ گرے۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 994]
Sunan Abi Dawud Hadith 994 in Urdu
نافع مولى ابن عمر ← عبد الله بن عمر العدوي