صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
667. (434) باب ذكر خبر روي فى قصة ذي اليدين،
ذوالیدین کے قصّہ میں مروی اس حدیث کا بیان
حدیث نمبر: 1044
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ ، نَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، نَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ابْنُ عَمْرٍو ، قَالَ: سَأَلْتُ الزُّهْرِيَّ عَنْ رَجُلٍ سَهَا فِي صَلاتِهِ، فَتَكَلَّمَ، فَقَالَ: أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ ، وَأَبُو سَلَمَةَ ، وَعُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ ، قَالَ: ثُمَّ ذَكَرَ نَحْوَ حَدِيثِهِمْ فِي قِصَّةِ ذِي الْيَدَيْنِ
جناب عبدالرحمان بن عمرو بیان کرتے ہیں کہ میں نے امام زہری سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جو اپنی نماز میں بھول کر گفتگو کرتا ہے۔ تو اُنہوں نے فرمایا کہ مجھے سعید بن مسیٓب، ابوسلمہ اور عبیداللہ بن عبداللہ نے بیان کیا کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں پھر ذوالیدین کے قصّہ میں مذکورہ ان کی حدیث کی طرح حدیث بیان کی۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب السهو فى الصلاة/حدیث: 1044]
تخریج الحدیث: «تقدم۔۔۔، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 482، 714، 715، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 573، ومالك فى (الموطأ) برقم: 309، وابن الجارود فى "المنتقى"، 269، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 860، 1035، 1036، 1037، 1038، 1040 م، 1041، 1042، 1043، 1044، 1045، 1046، 1047، 1048، 1049، 1050، 1051، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2249، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1008، والترمذي فى (جامعه) برقم: 394، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1214، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3405، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1378، وأحمد فى (مسنده) برقم: 5046»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أبو هريرة الدوسي | صحابي | |
👤←👥عبيد الله بن عبد الله الهذلي، أبو عبد الله عبيد الله بن عبد الله الهذلي ← أبو هريرة الدوسي | ثقة فقيه ثبت | |
👤←👥أبو سلمة بن عبد الرحمن الزهري، أبو سلمة أبو سلمة بن عبد الرحمن الزهري ← عبيد الله بن عبد الله الهذلي | ثقة إمام مكثر | |
👤←👥سعيد بن المسيب القرشي، أبو محمد سعيد بن المسيب القرشي ← أبو سلمة بن عبد الرحمن الزهري | أحد العلماء الأثبات الفقهاء الكبار | |
👤←👥محمد بن شهاب الزهري، أبو بكر محمد بن شهاب الزهري ← سعيد بن المسيب القرشي | الفقيه الحافظ متفق على جلالته وإتقانه | |
👤←👥عبد الرحمن بن عمرو الأوزاعي، أبو عمرو عبد الرحمن بن عمرو الأوزاعي ← محمد بن شهاب الزهري | ثقة مأمون | |
👤←👥الوليد بن مسلم القرشي، أبو العباس الوليد بن مسلم القرشي ← عبد الرحمن بن عمرو الأوزاعي | ثقة | |
👤←👥سليمان بن حرب الواشحي، أبو أيوب سليمان بن حرب الواشحي ← الوليد بن مسلم القرشي | ثقة إمام حافظ | |
👤←👥محمد بن يحيى الذهلي، أبو عبد الله محمد بن يحيى الذهلي ← سليمان بن حرب الواشحي | ثقة حافظ جليل |
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1044 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1044
فوائد:
➊ ان احادیث میں امام زہری کو وہم ہوا ہے کہ انہوں نے ذوالیدین اور ذوالشمالین کو خلط ملط کر دیا ہے، حالانکہ واقعہ میں ذوالیدین خرباق کا بیان ہے۔
ذوالشمالین ایک دوسرے صحابی ہیں، وہ غزوہ بدر میں شہید ہو گئے تھے۔
یہاں وہ مقصود نہیں ہیں۔
لہذا یہاں ذوالیدین سے ذوالشمالین مراد لینا اور اس سے اس حدیث کو منسوخ قرار دینے کی سعی لاحاصل اور فضول ہے۔
➋ شمس الحق عظیم آبادی لکھتے ہیں:
ذوالشمالین، ذوالیدین کے سوا اور صحابی ہیں۔
زہری کو وہم ہوا اور انہوں نے ذوالیدین اور ذوالشمالین کو ایک ہی شخص بنا ڈالا۔
تاہم علما نے ان کے اس وہم کی وضاحت کی ہے۔
◈ چنانچہ ابن عبدالبر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں:
”ذوالیدین، ذوالشمالین کے علاوہ صحابی ہیں اور ذوالیدین وہ ہیں جن کا ذکر سجدہ سہو کے باب میں آیا ہے، ان کا نام خرباق ہے، جبکہ ذوالشمالین کا نام عمیر بن عمرو ہے۔“ [عون المعبود: 215/3]

[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1044]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1044 in Urdu
عبيد الله بن عبد الله الهذلي ← أبو هريرة الدوسي