🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
670. (437) بَابُ ذِكْرِ الْمُصَلِّي يُصَلِّي خَمْسَ رَكَعَاتٍ سَاهِيًا
اس نمازی کا بیان جو بھول کر پانچ رکعت پڑھ لیتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: Q1055
وَالْأَمْرِ بِسَجْدَتَيِ السَّهْوِ إِذَا صَلَّى خَمْسًا مِنْ غَيْرِ أَنْ يُضِيفَ إِلَيْهَا سَادِسَةً، وَالدَّلِيلِ عَلَى ضِدِّ قَوْلِ مَنْ زَعَمَ مِنَ الْعِرَاقِيِّينَ أَنَّهُ إِنْ كَانَ جَلَسَ فِي الرَّابِعَةِ مِقْدَارَ التَّشَهُّدِ أَضَافَ إِلَى الْخَامِسَةِ سَادِسَةً، ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ، وَإِنْ لَمْ يَكُنْ جَلَسَ فِي الرَّابِعَةِ مِقْدَارَ التَّشَهُّدِ فَعَلَيْهِ إِعَادَةُ الصَّلَاةِ، زَعَمُوا، وَهَذَا الْقَوْلُ رَأْيٌ مِنْهُمْ خِلَافُ سُنَّةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الَّتِي أَمَرَ اللَّهُ جَلَّ وَعَلَا بِاتِّبَاعِهِمَا إِذِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَخْلُو فِي الرَّابِعَةِ مِنْ أَنْ يَكُونَ جَلَسَ فِيهَا أَوْ لَمْ يَجْلِسْ مِقْدَارَ التَّشَهُّدِ، فَإِنْ كَانَ جَلَسَ فِيهَا مِقْدَارَ التَّشَهُّدِ فَلَمْ يُضِفْ إِلَى الْخَامِسَةِ سَادِسَةً كَمَا زَعَمُوا، وَإِنْ كَانَ لَمْ يَجْلِسْ فِي الرَّابِعَةِ مِقْدَارَ التَّشَهُّدِ فَلَمْ يُعِدْ صَلَاتَهُ مِنْ أَوَّلِهَا، فَقَوْلُهُمْ عَلَى كُلِّ حَالٍ خِلَافُ سُنَّةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَمْ يَسْتَدِلُّوا لِمُخَالَفَتِهِمْ سُنَّةَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الثَّابِتَةَ بِسُنَّةٍ تُخَالِفُهَا، لَا بِرِوَايَةٍ صَحِيحَةٍ وَلَا وَاهِيَةٍ، وَهَذَا مُحَرَّمٌ عَلَى كُلِّ عَالِمٍ أَنْ يُخَالِفَ سُنَّةَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِرَأْيِ نَفْسِهِ أَوْ بِرَأْيِ مَنْ بَعْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
جب نمازی پانچ رکعات پڑھ لے تو اس کے ساتھ چھٹی رکعت ملائے بغیر سہو کے دو سجدے کرنے کے حُکم کا بیان، اور اہل عراق میں سے اس شخص کے قول کے برخلاف دلیل کا بیان جس کا خیال ہے کہ اگر وہ چوتھی رکعت میں تشہد کی مقدار بیٹھ چکا تھا تو پانچویں کے ساتھ چھٹی رکعت ملائے، پھر سہو کے دو سجدے کرے، اور اگر چوتھی رکعت میں تشہد کی مقدار نہیں بیٹھا تو اس پر نماز دہرانا واجب ہے۔ یہ ان کا خیال ہے، اور یہ قول ان کی اپنی رائے ہے جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اس سنت کے خلاف ہے جس کی پیروی کا اللہ جل وعلا نے حُکم دیا ہے۔ کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم چوتھی رکعت میں یا تو تشہد کی مقدار بیٹھے تھے یا نہیں بیٹھے تھے، اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس میں تشہد کی مقدار بیٹھے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانچویں کے ساتھ چھٹی رکعت نہیں ملائی جیسا کہ ان کا خیال ہے، اور اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم چوتھی رکعت میں تشہد کی مقدار نہیں بیٹھے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی نماز شروع سے نہیں دہرائی، لہٰذا ان کا قول ہر حال میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے خلاف ہے۔ اور انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ثابت شدہ سنت کی مخالفت کے لئے اس کے خلاف کسی سنت سے دلیل نہیں لی، نہ کسی صحیح روایت سے اور نہ کسی کمزور روایت سے۔ اور ہر عالم پر حرام ہے کہ وہ اپنی رائے سے یا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد والے کسی شخص کی رائے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کی مخالفت کرے [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب السهو فى الصلاة/حدیث: Q1055]


اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1055
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَمْسًا، فَقُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ أَحَدَثَ فِي الصَّلاةِ شَيْءٌ؟ قَالَ: لا، قُلْنَا صَلَّيْتَ بِنَا كَذَا وَكَذَا، قَالَ:" إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ، أَنْسَى كَمَا تَنْسَوْنَ، فَإِذَا سَهَا أَحَدُكُمْ فَلْيَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ"، ثُمَّ تَحَوَّلَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کر تے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں پانچ رکعات پڑھائیں تو ہم نے عرض کی کہ اے اللہ کے رسول، کیا نماز میں کوئی نیا حُکم آگیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں“ ہم نے عرض کی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اتنی اتنی رکعات پڑھائی ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلاشبہ میں ایک انسان ہوں، میں بھی بھول جاتا ہوں جس طرح تم بھول جاتے ہو، لہٰذا جب تم میں سے کوئی شخص بھول جائے تو اسے دو سجدے کرنے چاہئیں۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم (قبلہ رخ) ہوئے اور دو سجدے کئے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب السهو فى الصلاة/حدیث: 1055]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 401، 404، 1226، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 572، وابن الجارود فى "المنتقى"، 270، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1028، 1055، 1056، 1057، 1058، 1059، 1061، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2656، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1239، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1019، والترمذي فى (جامعه) برقم: 392، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1203، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2293، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1408، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3636»


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن مسعودمن السابقين الأولين ، ومن كبار العلماء من الصحابة ، مناقبه جمة
👤←👥علقمة بن قيس النخعي
Newعلقمة بن قيس النخعي ← عبد الله بن مسعود
ثقة ثبت فقيه عابد
👤←👥إبراهيم النخعي
Newإبراهيم النخعي ← علقمة بن قيس النخعي
ثقة إلا أنه يرسل كثيرا
👤←👥الأعمش
Newالأعمش ← إبراهيم النخعي
ثقة حافظ , عارف بالقراءات ورع لكنه يدلس
👤←👥عبد الله بن نمير
Newعبد الله بن نمير ← الأعمش
ثقة ، صاحب حديث من أهل السنة
👤←👥عبد الله بن سعيد الأشج
Newعبد الله بن سعيد الأشج ← عبد الله بن نمير
ثقة
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1055 in Urdu