صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
699. (466) باب الأمر بالركعتين قبل الفجر أمر ندب واستحباب لا أمر فريضة وإيجاب
اس بات کا بیان کہ نماز فجر سے پہلے دو رکعات ادا کرنے کا حُکم مندوب اور مستحب ہے فرض و واجب کرنے کے لئے نہیں
حدیث نمبر: 1110
نَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، نَا مَرْحُومٌ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: كُنْتُ بَيْنَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبَيْنَ أَعْرَابِيٍّ لَيْلَةً، فَقَالَ الأَعْرَابِيُّ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَيْفَ صَلاةُ اللَّيْلِ؟ فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَثْنَى مَثْنَى، فَإِذَا خَشِيتَ الصُّبْحَ فَاسْجُدْ سَجْدَةً، وَاسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ قَبْلَ صَلاةِ الْغَدَاةِ"
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک رات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ایک اعرابی کے درمیان موجود تھا تو اعرابی نے عرض کی کہ اے اللہ کے رسول، رات کی نماز کا طریقہ کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو رکعتیں ہیں۔ پھر جب تمہیں صبح ہو جانے کا ڈر لگے تو ایک رکعت (وتر) پڑھ لو۔ اور صبح کی نماز سے پہلے دو رکعت ادا کرلو۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الركعتين قبل الفجر وما فيها من السنن/حدیث: 1110]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 472، 473، 990، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 749، ومالك فى (الموطأ) برقم: 399، وابن الجارود فى "المنتقى"، 295، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1072، 1073، 1082، 1091، 1110، 1112، 1210، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2426، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1130، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1665، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1295، والترمذي فى (جامعه) برقم: 437، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1144، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4588، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1546، وأحمد فى (مسنده) برقم: 2882»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1110 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1110
فوائد:
یہاں فجر کی دو رکعتیں ادا کرنے کا حکم استحباب کے لیے ہے نہ کہ وجوب کے لیے، لہذا فجر کی سنتیں واجب نہیں ہیں۔
یہاں فجر کی دو رکعتیں ادا کرنے کا حکم استحباب کے لیے ہے نہ کہ وجوب کے لیے، لہذا فجر کی سنتیں واجب نہیں ہیں۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1110]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1110 in Urdu
عبد الله بن شقيق العقيلي ← عبد الله بن عمر العدوي