صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
703. (470) باب إباحة القراءة فى ركعتي الفجر، فى كل ركعة منهما بآية واحدة سوى فاتحة الكتاب،
نمازِ فجر کی دو سنّتوں کی ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے علاوہ ایک آیت کی تلاوت کرنا جائز ہے
حدیث نمبر: Q1115
ضِدَّ قَوْلِ مَنْ زَعَمَ أَنَّهُ لَا يُجْزِئُ أَنْ يَقْرَأَ فِي رَكْعَةٍ وَاحِدَةٍ مِنَ التَّطَوُّعِ بِأَقَلَّ مِنْ ثَلَاثِ آيَاتٍ سِوَى الْفَاتِحَةِ
اس شخص کے دعوے کے برخلاف جو کہتا ہے کہ نفل نماز کی ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے علاوہ تین آیات سے کم تلاوت کافی نہیں ہوگی [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الركعتين قبل الفجر وما فيها من السنن/حدیث: Q1115]
حدیث نمبر: 1115
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ الْهَمْدَانِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ حَكِيمٍ ، عَنِ ابْنِ يَسَارٍ وَهُوَ سَعِيدُ بْنُ يَسَارٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " أَكْثَرُ مَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقْرَأُ فِي رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ قُولُوا آمَنَّا بِاللَّهِ وَمَا أُنْزِلَ إِلَيْنَا وَمَا أُنْزِلَ إِلَى إِبْرَاهِيمَ، إِلَى آخِرِ الآيَةِ، وَفِي الأُخْرَى قُلْ يَأَهْلَ الْكِتَابِ تَعَالَوْا إِلَى كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ، إِلَى قَوْلِهِ اشْهَدُوا بِأَنَّا مُسْلِمُونَ سورة آل عمران آية 64
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اکثر فجر کی دو رکعات (سنّت) میں یہ آیت (آخر تک) تلاوت فرماتے تھے: «قُولُوا آمَنَّا بِاللَّهِ وَمَا أُنزِلَ إِلَيْنَا وَمَا أُنزِلَ إِلَىٰ إِبْرَاهِيمَ» ”تم کہو، ہم اللہ پر ایمان لائے، اور اس پر جو ہماری طرف نازل کیا گیا ہے اور جو ابراہیم پر نازل کیا گیا“ آخر آیت تک [ سوره البقرۃ: 136 ] اور دوسری رکعت میں یہ آیت پڑھتے «قُلْ يَا أَهْلَ الْكِتَابِ تَعَالَوْا إِلَىٰ كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ۔۔۔ اشْهَدُوا بِأَنَّا مُسْلِمُونَ» [ سورة آل عمران: 64 ] ”آپ کہہ دیجیے، اے اہل کتاب ایسی بات کی طرف آؤ جو ہمارے اور تمہارے درمیان برابر ہے۔۔۔۔ اس بات کے گواہ رہو کہ بیشک ہم اللہ کے فرمانبردار ہیں۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الركعتين قبل الفجر وما فيها من السنن/حدیث: 1115]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 727، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1115، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1156، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 943، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1259، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4952، 4953، وأحمد فى (مسنده) برقم: 2066»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1115 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1115
فوائد:
◈ یہ احادیث شافعیہ اور جمہور علما کے مذہب کی دلیل ہیں کہ فجر کی سنتوں میں سورہ فاتحہ کے بعد کسی اور سورت کی قراءت مستحب ہے۔
اور ان میں سورہ فاتحہ اور دونوں سورتوں یا دونوں آیتوں کی قراءت مستحب فعل ہے۔ [شرح النووي: 5/6]
◈ یہ احادیث شافعیہ اور جمہور علما کے مذہب کی دلیل ہیں کہ فجر کی سنتوں میں سورہ فاتحہ کے بعد کسی اور سورت کی قراءت مستحب ہے۔
اور ان میں سورہ فاتحہ اور دونوں سورتوں یا دونوں آیتوں کی قراءت مستحب فعل ہے۔ [شرح النووي: 5/6]
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1115]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1115 in Urdu
سعيد بن يسار ← عبد الله بن العباس القرشي