🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
750. (517) باب الأمر بالاقتصاد فى صلاة التطوع وكراهة الحمل على النفس ما لا تطيقه من التطوع
نفلی نماز میں میانہ روی اور اعتدال اختیار کرنے کے حُکم کا بیان، اور نفس پر اُس کی طاقت سے زیادہ نفلی عبادت کا بوجھ ڈالنا نا پسندیدہ ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1178
ثنا حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ ، أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ بِهَذَا الإِسْنَادِ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا عَمَلَ عَمَلا أَثْبَتَهُ، قَالَتْ: وَمَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" قَامَ لَيْلَةً حَتَّى الصَّبَّاحِ، وَلا صَامَ شَهْرًا مُتَتَابِعًا إِلا رَمَضَانَ"
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کوئی عمل کرتے تو اُسے ہمیشہ کرتے، وہ فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نہیں دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوری رات صبح تک نماز تہجّد پڑھی ہو، اور نہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی مہینے کے مسلسل روزے رکھے ہیں، سوائے رمضان المبارک کے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صلاة التطوع بالليل/حدیث: 1178]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 746، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1078، 1104، 1127، 1169، 1170، 1177، 1178، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2420، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1143، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1314، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1342، والترمذي فى (جامعه) برقم: 445، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1516، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1191، 1348، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 166، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1665، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24907»
 
الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥قتادة بن دعامة السدوسي، أبو الخطابثقة ثبت مشهور بالتدليس
👤←👥شعبة بن الحجاج العتكي، أبو بسطام
Newشعبة بن الحجاج العتكي ← قتادة بن دعامة السدوسي
ثقة حافظ متقن عابد
👤←👥عيسى بن يونس السبيعي، أبو محمد، أبو عمرو
Newعيسى بن يونس السبيعي ← شعبة بن الحجاج العتكي
ثقة مأمون
👤←👥علي بن خشرم المروزي، أبو الحسن
Newعلي بن خشرم المروزي ← عيسى بن يونس السبيعي
ثقة
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1178 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1178
فوائد:
➊ قیام اللیل میں میانہ روی اختیار کرنی چاہیے اور اس میں اتنا معمول اختیار کرنا چاہیے جو باآسانی اور سہولت سے میسر ہو۔ نیز اس میں قیام اور تلاوت کی اتنی حد مقرر کرنا جس پر مداومت مشکل ہو، ناجائز ہے۔
➋ نماز تہجد میں ایک رات میں قرآن ختم کرنا مکروہ فعل ہے۔
➌ رمضان کے سوا کسی بھی مہینے کے مکمل روزے رکھنا جائز نہیں، نیز زیادہ نفلی روزے رکھنے کی زیادہ گنجائش یہ ہے کہ ایک دن روزہ رکھا جائے اور دوسرے دن روزہ چھوڑ دیا جائے۔ اس کے علاوہ نفلی روزوں پر دوام کا کوئی اور طریقہ مشروع نہیں ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1178]

Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1178 in Urdu