صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
756. (523) باب فضل التطوع بين المغرب والعشاء
نماز مغرب اور عشاء کے درمیان نفل نماز کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 1194
حَدَّثَنَا أَبُو عُمَرَ حَفْصُ بْنُ عَمْرٍو الرَّبَالِيُّ ، حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، أَخْبَرَنِي إِسْرَائِيلُ بْنُ يُونُسَ ، عَنْ مَيْسَرَةَ بْنِ حَبِيبٍ ، عَنِ الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ " أَنَّهُ صَلَّى مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَغْرِبَ، ثُمَّ صَلَّى حَتَّى صَلَّى الْعِشَاءُ"
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مغرب کی نماز پڑھی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نفل نماز ادا کرتے رہے حتیٰ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عشاء کی نماز پڑھی۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صلاة التطوع قبل الصلوات المكتوبات وبعدهن/حدیث: 1194]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1194، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6960، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1181، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3781، وأحمد فى (مسنده) برقم: 23804»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1194 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1194
فوائد:
نماز مغرب کے بعد نماز نفل کا اہتمام مسنون ہے۔
البتہ اس حدیث میں یہ وضاحت نہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنی رکعات نماز ادا کی تھی، لہٰذا اس مطلق روایت کو ان مقید احادیث پر محمول کیا جائے گا، جن میں نماز مغرب کے بعد دو مؤکدہ سنتوں کے اہتمام کا بیان ہے۔
نماز مغرب کے بعد نماز نفل کا اہتمام مسنون ہے۔
البتہ اس حدیث میں یہ وضاحت نہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنی رکعات نماز ادا کی تھی، لہٰذا اس مطلق روایت کو ان مقید احادیث پر محمول کیا جائے گا، جن میں نماز مغرب کے بعد دو مؤکدہ سنتوں کے اہتمام کا بیان ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1194]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1194 in Urdu
زر بن حبيش الأسدي ← حذيفة بن اليمان العبسي