صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
759. (526) باب الأمر أن يركع الركعتين بعد المغرب فى البيوت
مغرب کے بعد دو رکعات گھروں میں پڑھنے کے حُکم کا بیان،
حدیث نمبر: 1201
حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي الْوَزِيرِ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْفِطْرِيُّ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: صَلَّى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلاةَ الْمَغْرِبِ فِي مَسْجِدِ بَنِي عَبْدِ الأَشْهَلِ فَلَمَّا صَلَّى قَامَ نَاسٌ يَتَنَفَّلُونَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" عَلَيْكُمْ بِهَذِهِ الصَّلاةِ فِي الْبُيُوتِ"
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مغرب کی نماز قبیلہ بنی عبد اشہل کی مسجد میں ادا کی، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھا چکے تو لوگوں نے اُٹھ کر سنّیتں ادا کرنی شروع کر دیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہیں یہ نماز اپنے گھروں میں پڑھنی چاہیے۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صلاة التطوع قبل الصلوات المكتوبات وبعدهن/حدیث: 1201]
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1201، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1599، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1300، والترمذي فى (جامعه) برقم: 604، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3089، والطحاوي فى (شرح معاني الآثار) برقم: 1993، والطبراني فى(الكبير) برقم: 320»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1201 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1201
فوائد:
➊ نمازِ مغرب کے بعد دو رکعت نماز سنتِ مؤکدہ ہے۔
➋ نوافل و سنن کا اہتمام مسجد کے بجائے گھر پر افضل ہے۔
➌ مغرب کی سنتوں کی ادائیگی میں تاخیر کرنا جائز ہے تاکہ وہ نمازِ عشاء سے پہلے ادا کی جائیں۔
➊ نمازِ مغرب کے بعد دو رکعت نماز سنتِ مؤکدہ ہے۔
➋ نوافل و سنن کا اہتمام مسجد کے بجائے گھر پر افضل ہے۔
➌ مغرب کی سنتوں کی ادائیگی میں تاخیر کرنا جائز ہے تاکہ وہ نمازِ عشاء سے پہلے ادا کی جائیں۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1201]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1201 in Urdu
إسحاق بن كعب القضاعي ← كعب بن عجرة الأنصاري