صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
855. (622) باب ذكر البيان أن النبى صلى الله عليه وسلم صلى هذه الصلاة بكل طائفة ركعة ولم يقض الطائفتان شيئا،
اس بات کا بیان کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ نماز (خوف) ہر گروہ کو ایک رکعت پڑھائی تھی اور دونوں گروہوں نے (اس کے بعد) نماز کی تکمیل نہیں کی تھی، جبکہ دشمن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور قبلہ شریف کے درمیان تھا
حدیث نمبر: Q1347
وَالْعَدُوُّ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ، وَأَنَّ الطَّائِفَةَ الَّتِي حَرَسَتْ مِنَ الْعَدُوِّ كَانَتْ أَمَامَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا خَلْفَهُ
اور جس گروہ نے دشمن سے حفاظت کی تھی وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے صف آراء تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نہیں تھا [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صلاة الخوف/حدیث: Q1347]
حدیث نمبر: 1347
نَا أَبُو مُوسَى ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْقُطَعِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ ، قَالا: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ يَزِيدَ الْفَقِيرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " صَلَّى بِهِمْ صَلاةَ الْخَوْفِ، فَقَامَ صَفٌّ بَيْنَ يَدَيْهِ، وَصَفٌّ خَلْفَهُ، فَصَلَّى بِالَّذِينَ خَلْفَهُ رَكْعَةً وَسَجْدَتَيْنِ، ثُمَّ تَقَدَّمَ هَؤُلاءِ حَتَّى قَامُوا مَقَامَ أَصْحَابِهِمْ، وَجَاءَ أُولَئِكَ حَتَّى قَامُوا مَقَامَ هَؤُلاءِ، فَصَلَّى بِهِمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَكْعَةً وَسَجْدَتَيْنِ، ثُمَّ سَلَّمَ، فَكَانَتْ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَكْعَتَانِ وَلَهُمْ رَكْعَةٌ"
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں نماز خوف پڑھائی، ایک صف آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کھڑی ہو گئی اور ایک صف آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے کھڑی ہو گئی۔ لہٰذا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن لوگوں کو جو آپ کے پیچھے کھڑے تھے، ایک رکعت دوسجدوں کے ساتھ پڑھائی، پھر یہ لوگ آگے بڑھ کر اُن کی جگہ کھڑے ہو گئے اور وہ آکر اُن کی جگہ کھڑے ہو گئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُنہیں بھی ایک رکعت پڑھائی اور دو سجدے کرائے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (تشہد کے بعد) سلام پھیر دیا، اس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دو رکعت اور اُن کی ایک ایک رکعت ہوگئی ـ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صلاة الخوف/حدیث: 1347]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 4125، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 840، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1347، 1348، 1350، 1351، 1352، 1353، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2869، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1253، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1544، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1260، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 2504، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5188، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1779، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14400»
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1347 in Urdu
يزيد بن صهيب الفقير ← جابر بن عبد الله الأنصاري