صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
868. (635) باب الرخصة فى وضع السلاح فى صلاة الخوف إذا كان بالمصلي أذى من مطر أو كان مريضا.
نمازِ خوف میں ہتھیار اُتار کر رکھ دینے کی رخصت کا بیان جبکہ نمازی کو بارش کی وجہ سے تکلیف کا سامنا ہو یا وہ بیمار ہو
حدیث نمبر: 1369
ثنا حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالا: حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ: قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ : أَخْبَرَنِي يَعْلَى وَهُوَ ابْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ " إِنْ كَانَ بِكُمْ أَذًى مِنْ مَطَرٍ أَوْ كُنْتُمْ مَرْضَى" قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ:" كَانَ جَرِيحًا"
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ یہ آیت «إِن كَانَ بِكُمْ أَذًى مِّن مَّطَرٍ أَوْ كُنتُم مَّرْضَىٰ أَن تَضَعُوا أَسْلِحَتَكُمْ» [ سورة النساء: 102 ] ”اگر تمہیں بارش کی وجہ سے تکلیف ہو یا تم بیمار ہو(ہتھیار اتار کر نماز پڑھ لو)“ اُس وقت نازل ہوئی جب سیدنا عبدالرحمان بن عوف رضی اللہ عنہ زخمی تھے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صلاة الخوف/حدیث: 1369]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 4599، وابن الجارود فى "المنتقى"، 264، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1369، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 3221، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 11056، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6100»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1369 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1369
فوائد:
➊ اس آیت میں مجاہدین کو رخصت دی گئی ہے کہ وہ بارش اور بیماری کی وجہ سے اسلحہ اتار سکتے ہیں۔
➋ ان کی غفلت کی وجہ سے انہیں اس خطرے کے پیش نظر دفاع اختیار کرنے کا حکم دیا گیا کہ ان کی غفلت کی وجہ سے دشمن ان پر یکبارگی حملہ نہ کر دے۔ [فتح الباري: 324/8]
➊ اس آیت میں مجاہدین کو رخصت دی گئی ہے کہ وہ بارش اور بیماری کی وجہ سے اسلحہ اتار سکتے ہیں۔
➋ ان کی غفلت کی وجہ سے انہیں اس خطرے کے پیش نظر دفاع اختیار کرنے کا حکم دیا گیا کہ ان کی غفلت کی وجہ سے دشمن ان پر یکبارگی حملہ نہ کر دے۔ [فتح الباري: 324/8]
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1369]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1369 in Urdu
سعيد بن جبير الأسدي ← عبد الله بن العباس القرشي