صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
895. (662) بَابُ تَرْكِ الْكَلَامِ عِنْدَ الدُّعَاءِ فِي خُطْبَةِ الِاسْتِسْقَاءِ
نماز استسقاء کے خطبے میں دعا کے دوران بات چیت ترک کر دینے کا بیان
حدیث نمبر: 1408
نَا أَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كِنَانَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: أَرْسَلَنِي فُلانٌ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ أَسْأَلُهُ عَنْ صَلاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الاسْتِسْقَاءِ، قَالَ:" خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُتَبَذِّلا، مُتَضَرِّعًا، مُتَوَاضِعًا، فَلَمْ يَخْطُبْ نَحْوَ خُطْبَتِكُمْ هَذِهِ، وَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ"
جناب اسحاق بن عبداللہ رحمه الله بیان کرتے ہیں کہ مجھے فلاں امیر نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی خدمت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز استسقاء کے متعلق پو چھنے کے لئے بھیجا۔ اُنہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سادہ اور پُرانے کپڑے پہن کر، گریہ زاری کرتے اور تواضع وعاجزی کا اظہار کرتے ہوئے نکلے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہارے اس خطبے کی طرح خطبہ ارشاد نہیں فرمایا تھا۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو رکعت نماز پڑھائی تھی۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صلاة الاستسقاء وما فيها من السنن/حدیث: 1408]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 280، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1405، 1408، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2862، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1221، 1223، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1505، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1165، والترمذي فى (جامعه) برقم: 558، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1266، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6477، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1800، وأحمد فى (مسنده) برقم: 2067»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عبد الله بن العباس القرشي، أبو العباس | صحابي | |
👤←👥إسحاق بن عبد الله العامري إسحاق بن عبد الله العامري ← عبد الله بن العباس القرشي | ثقة | |
👤←👥هشام بن إسحاق القرشي، أبو عبد الرحمن هشام بن إسحاق القرشي ← إسحاق بن عبد الله العامري | صدوق حسن الحديث | |
👤←👥سفيان الثوري، أبو عبد الله سفيان الثوري ← هشام بن إسحاق القرشي | ثقة حافظ فقيه إمام حجة وربما دلس | |
👤←👥عبد الرحمن بن مهدي العنبري، أبو سعيد عبد الرحمن بن مهدي العنبري ← سفيان الثوري | ثقة ثبت حافظ عارف بالرجال والحديث | |
👤←👥محمد بن المثنى العنزي، أبو موسى محمد بن المثنى العنزي ← عبد الرحمن بن مهدي العنبري | ثقة ثبت |
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1408 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1408
فوائد:
➊ یہ احادیث اس بات کی دلیل ہیں کہ نمازِ استسقاء میں خطبہ، نمازِ استسقاء سے قبل مشروع ہے۔
➋ بارش طلبی کی دعا کے لیے قبلہ رُخ ہونا مسنون ہے اور اس دوران چادر الٹنا کہ اوپر کے کنارے نیچے اور نیچے کے کنارے اوپر چلے جائیں، مشروع ہے۔
➌ استسقاء کا خطبہ عام خطبات سے مختلف ہے، اس میں ذکر و دعا، استغفار اور گڑ گڑا کر بارش طلبی کی ادعیہ کی جاتی ہیں، اس میں وعظ و نصیحت وغیرہ کا اہتمام مسنون نہیں۔
➊ یہ احادیث اس بات کی دلیل ہیں کہ نمازِ استسقاء میں خطبہ، نمازِ استسقاء سے قبل مشروع ہے۔
➋ بارش طلبی کی دعا کے لیے قبلہ رُخ ہونا مسنون ہے اور اس دوران چادر الٹنا کہ اوپر کے کنارے نیچے اور نیچے کے کنارے اوپر چلے جائیں، مشروع ہے۔
➌ استسقاء کا خطبہ عام خطبات سے مختلف ہے، اس میں ذکر و دعا، استغفار اور گڑ گڑا کر بارش طلبی کی ادعیہ کی جاتی ہیں، اس میں وعظ و نصیحت وغیرہ کا اہتمام مسنون نہیں۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1408]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1408 in Urdu
إسحاق بن عبد الله العامري ← عبد الله بن العباس القرشي