صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
905. (672) باب الجهر بالقراءة فى صلاة الاستسقاء،
نماز استسقاء میں بلند آواز سے قراءت کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1420
نَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ ، عَنْ عَمِّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " خَرَجَ يَسْتَسْقِي، فَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ، وَوَلِيَ النَّاسُ ظَهْرَهُ، وَقَلَبَ رِدَاءَهُ، وَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، قَرَأَ فِيهِمَا، وَجَهَرَ فِيهِمَا بِالْقِرَاءَةِ"
جناب عباد بن تمیم اپنے چچا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز استسقاء کے لئے باہر نکلے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم قبلہ رُخ ہوئے اور لوگوں کی طرف اپنی پشت کرلی۔ اپنی چادر کو اُلٹایا، اور دو رکعت پڑھائیں اور ان میں قراءت کی۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں بلند آواز سے قراءت کی۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صلاة الاستسقاء وما فيها من السنن/حدیث: 1420]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1005، 1011، 1012، 1023، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 894، ومالك فى (الموطأ) برقم: 646، وابن الجارود فى "المنتقى"، 281، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1406، 1407، 1410، 1414، 1415، 1420، 1424، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2864، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1225، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1504، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1161، والترمذي فى (جامعه) برقم: 556، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1267، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1799، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16695»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عبد الله بن زيد الأنصاري، أبو محمد | صحابي | |
👤←👥عباد بن تميم المازني عباد بن تميم المازني ← عبد الله بن زيد الأنصاري | له رؤية | |
👤←👥محمد بن شهاب الزهري، أبو بكر محمد بن شهاب الزهري ← عباد بن تميم المازني | الفقيه الحافظ متفق على جلالته وإتقانه | |
👤←👥محمد بن أبي ذئب العامري، أبو الحارث محمد بن أبي ذئب العامري ← محمد بن شهاب الزهري | ثقة فقيه فاضل | |
👤←👥عثمان بن عمر العبدي، أبو محمد، أبو عبد الله، أبو عدي عثمان بن عمر العبدي ← محمد بن أبي ذئب العامري | ثقة | |
👤←👥محمد بن بشار العبدي، أبو بكر محمد بن بشار العبدي ← عثمان بن عمر العبدي | ثقة حافظ |
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1420 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1420
فوائد:
یہ احادیث دلیل ہیں کہ بارش طلبی کی دعا کے وقت امام کا قبلہ رخ ہونا، لوگوں کی طرف پشت کرنا اور چادر الٹنا مستحب فعل ہے۔
◈ امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
”نماز استسقاء میں جہری قراءت کرنے کے استحباب پر علماء کا اجماع ہے۔“
اسی طرح ابن بطال نے بھی نماز استسقاء میں جہری قراءت کے مستحب ہونے پر اجماع نقل کیا ہے۔ [نیل الأوطار: 4/7]
یہ احادیث دلیل ہیں کہ بارش طلبی کی دعا کے وقت امام کا قبلہ رخ ہونا، لوگوں کی طرف پشت کرنا اور چادر الٹنا مستحب فعل ہے۔
◈ امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
”نماز استسقاء میں جہری قراءت کرنے کے استحباب پر علماء کا اجماع ہے۔“
اسی طرح ابن بطال نے بھی نماز استسقاء میں جہری قراءت کے مستحب ہونے پر اجماع نقل کیا ہے۔ [نیل الأوطار: 4/7]
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1420]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1420 in Urdu
عباد بن تميم المازني ← عبد الله بن زيد الأنصاري