صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
934. (701) باب كراهة رفع اليدين على المنبر فى الخطبة
خطبے کے دوران میں منبر پر دونوں ہاتھ بلند کرنے کی کراہت کا بیان
حدیث نمبر: 1451
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ ، عَنْ حُصَيْنٍ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ رُوَيْبَةَ أَنَّهُ، رَأَى بِشْرَ بْنَ مَرْوَانَ عَلَى الْمِنْبَرِ رَافِعًا يَدَيْهِ، فَقَالَ:" قَبَّحَ اللَّهُ هَاتَيْنِ الْيَدَيْنِ، رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، لا يَزِيدُ عَلَى أَنْ يُشِيرَ بِأُصْبُعِهِ"
سیدنا عمارہ بن رویبہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ اُنہوں نے بشر بن مروان کو منبر پر دونوں ہاتھ بلند کرتے ہوئے دیکھا تو فرمایا ک اللہ تعالیٰ ان دونوں ہا تھوں کو بُرا کرے (انہیں خیر و بھلائی سے دور کرے) میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے، آپ اپنی انگلی سے زیادہ اشارہ نہیں کرتے تھے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صلاة العيدين، الفطر والأضحى، وما يحتاج فيهما من السنن/حدیث: 1451]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 874، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1451، 1793، 1794، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 882، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1411، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1104، والترمذي فى (جامعه) برقم: 515، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5855، 5856، وأحمد فى (مسنده) برقم: 17492»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1451 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1451
فوائد:
➊ یہ حدیث دلیل ہے کہ خطبہ جمعہ وعید اور دیگر خطبات میں خطبہ ارشاد کرتے وقت دونوں ہاتھوں کو اٹھانا اور ادھر ادھر اشارہ کرنا مکروہ فعل ہے۔
➋ خطبات میں اشارے کا مسنون طریقہ انگشت شہادت سے اشارہ کرنا ہے۔
➊ یہ حدیث دلیل ہے کہ خطبہ جمعہ وعید اور دیگر خطبات میں خطبہ ارشاد کرتے وقت دونوں ہاتھوں کو اٹھانا اور ادھر ادھر اشارہ کرنا مکروہ فعل ہے۔
➋ خطبات میں اشارے کا مسنون طریقہ انگشت شہادت سے اشارہ کرنا ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1451]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1451 in Urdu
الحصين بن عبد الرحمن السلمي ← عمارة بن رويبة الثقفي