صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
944. (711) باب الرخصة فى ترك انتظار الرعية للخطبة يوم العيد
عید والے دن لوگوں کو خطبے کا انتظار نہ کرنے کی رخصت ہے
حدیث نمبر: 1462
نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ تَمَامٍ الْمِصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ ، حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ السَّائِبِ ، قَالَ: حَضَرْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ عِيدٍ، صَلَّى، وَقَالَ:" قَدْ قَضَيْنَا الصَّلاةَ فَمَنْ شَاءَ جَلَسَ لِلْخُطْبَةِ، وَمَنْ شَاءَ أَنْ يَذْهَبَ ذَهَبَ" . قَالَ أَبُو بَكْرٍ: هَذَا حَدِيثٌ خُرَاسَانِيٌّ غَرِيبٌ لا نَعْلَمُ أَحَدًا رَوَاهُ غَيْرُ الْفَضْلِ بْنِ مُوسَى الشَّيْبَانِيِّ، كَانَ هَذَا الْخَبَرُ أَيْضًا عِنْدَ أَبِي عَمَّارٍ، عَنِ الْفَضْلِ بْنِ مُوسَى، لَمْ يُحَدِّثْنَا بِهِ بِنَيْسَابُورَ، حَدَّثَ بِهِ أَهْلَ بَغْدَادَ عَلَى مَا خَبَّرَنِي بَعْضُ الْعِرَاقِيِّينَ
سیدنا عبداللہ بن سائب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں عید والے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھائی اور فرمایا: ”ہم نے نماز ادا کرلی ہے، تو جو شخص چاہے وہ خطبہ سننے کے لئے بیٹھا رہے، اور جو شخص جانا چاہے وہ چلاجائے۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ یہ خراسانی روایت نہایت غریب ہے۔ ہمارے علم کے مطابق اسے صرف فضل بن موسی شیبانی نے روایت کیا ہے یہ روایت ابوعمارکے پاس بھی موجود تھی، اُنہوں نے نیسابور میں ہمیں یہ حدیث بیان نہیں کی، اہل بغداد کو یہ حدیث بیان کی تھی جیسا کہ بعض عراقی علماء نے مجھے بتایا ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صلاة العيدين، الفطر والأضحى، وما يحتاج فيهما من السنن/حدیث: 1462]
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 292، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1462، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1097، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1570، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1155، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1290، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6309، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1738»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عبد الله بن السائب المخزومي، أبو السائب، أبو عبد الرحمن | صحابي | |
👤←👥عطاء بن أبي رباح القرشي، أبو محمد عطاء بن أبي رباح القرشي ← عبد الله بن السائب المخزومي | ثبت رضي حجة إمام كبير الشأن | |
👤←👥ابن جريج المكي، أبو خالد، أبو الوليد ابن جريج المكي ← عطاء بن أبي رباح القرشي | ثقة | |
👤←👥الفضل بن موسى السيناني، أبو عبد الله الفضل بن موسى السيناني ← ابن جريج المكي | ثقة ثبت ربما أغرب | |
👤←👥نعيم بن حماد الخزاعي، أبو عبد الله نعيم بن حماد الخزاعي ← الفضل بن موسى السيناني | صدوق يخطئ كثيرا | |
👤←👥محمد بن عمرو الكلبي محمد بن عمرو الكلبي ← نعيم بن حماد الخزاعي | صدوق حسن الحديث |
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1462 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1462
فوائد:
➊ یہ حدیث دلیل ہے کہ خطبہ عیدین سنت ہے واجب نہیں اور عید کے خطبہ کے وجوب کا کوئی بھی قائل نہیں۔
➋ تاہم صحابہ کا عمل یہی تھا کہ وہ جہاں نماز پڑھتے وہیں بیٹھ کر خطبہ سماعت کرتے تھے۔
➊ یہ حدیث دلیل ہے کہ خطبہ عیدین سنت ہے واجب نہیں اور عید کے خطبہ کے وجوب کا کوئی بھی قائل نہیں۔
➋ تاہم صحابہ کا عمل یہی تھا کہ وہ جہاں نماز پڑھتے وہیں بیٹھ کر خطبہ سماعت کرتے تھے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1462]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1462 in Urdu
عطاء بن أبي رباح القرشي ← عبد الله بن السائب المخزومي