صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
991. (40) بَابُ الزَّجْرِ عَنْ إِمَامَةِ الْمَرْءِ مَنْ يَكْرَهُ إِمَامَتَهُ
جس شخص کی امامت کو ناپسند کیا جاتا ہو، اُس کے لئے امامت کرانا منع ہے
حدیث نمبر: 1519
نا عِيسَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نا ابْنُ وَهْبٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْوَلِيدِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، يَرْفَعُهُ يَعْنِي: مِثْلَ هَذَا. قَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَمْلَيْتُ الْجُزْءَ الأَوَّلَ وَهُوَ مُرْسَلٌ ؛ لأَنَّ حَدِيثَ أَنَسٍ الَّذِي بَعْدَهُ حَدَّثَنَاهُ عِيسَى فِي عَقِبِهِ، يَعْنِي بِمِثْلِهِ، لَوْلا هَذَا لَمَا كُنْتُ أُخَرِّجُ الْخَبَرَ الْمُرْسَلَ فِي هَذَا الْكِتَابِ
عمرو بن ولید سیدنا انس بن مالک رضی االلہ عنہ سے مذکورہ بالا جیسی روایت بیان کرتے ہیں جسے سیدنا انس رضی اللہ عنہ مرفوعاً بیان کرتے ہیں۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ میں نے حدیث کا پہلا حصہ لکھوا دیا ہے حالانکہ وہ مرسل ہے کیونکہ اس کے بعد آنے والی سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی حدیث اسی کے مثل ہے جو ہمیں عیسٰی نے بیان کی ہے، اگر یہ روایت موجود نہ ہوتی تو میں اپنی اس کتاب میں مرسل روایت بیان نہ کرتا۔ [صحيح ابن خزيمه/كتاب الإمامة فى الصلاة وما فيها من السنن مختصر من كتاب المسند/حدیث: 1519]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1519، والترمذي فى (جامعه) برقم: 358، والبزار فى (مسنده) برقم: 6707»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1519 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1519
فوائد:
کسی مذموم فعل کی وجہ سے یعنی اس کی بدعت، فسق، یا کسی شرعی عیب کی وجہ سے ناپسند کریں تو ایسے امام کی نماز قبول نہیں ہوتی۔ لیکن اگر امام کی ناپسندیدگی کا سبب شرعی امور پر مضبوطی سے قائم رہنا ہو تو امام کے لیے یہ ناپسندیدگی چنداں مضر نہیں، بلکہ شرعی احکام پر اسے مضبوطی سے کاربند رہنا چاہیے۔ اسی طرح کسی دنیوی عداوت و بغض کی وجہ سے امام سے نفرت بھی امام کے لیے ضرر رساں نہیں۔

[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1519]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1519 in Urdu
عمرو بن الوليد القرشي ← أنس بن مالك الأنصاري