صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1024. (73) باب استحباب قيام المأموم فى ميمنة الصف
مقتدی کا پہلی صف میں دائیں جانب کھڑے ہونا مستحب ہے
حدیث نمبر: 1563
نا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، نا أَبُو أَحْمَدَ ، نا مِسْعَرٌ ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ. ح وَحَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ وَهَذَا حَدِيثُ بُنْدَارٍ، قَالَ: كُنَّا إِذَا صَلَّيْنَا خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحْبَبْنَا أَنْ نَكُونَ عَنْ يَمِينِهِ، فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ حِينَ انْصَرَفَ:" رَبِّ قِنِي عَذَابَكَ يَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَكَ" . وَلَمْ يَقُلْ سَلْمٌ، حِينَ انْصَرَفَ
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھتے تو ہم آپ کی دائیں جانب کھڑے ہونا پسند کرتے۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز سے فارغ ہو کر یہ دعا پڑھتے ہوئے سنا: «رَبِّ قِنِيْ عَذَابَكَ يَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَكَ» ”اے میرے پروردگار، مجھے اپنے عذاب سے اس دن بچانا، جس دن تو اپنے بندوں کو اٹھائے گا۔“ جناب سلم بن جنادہ کی روایت میں یہ الفاظ نہیں ہیں کہ (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعا) نماز سے فارغ ہو کر پڑھی۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب قيام المأمومين خلف الإمام وما فيه من السنن/حدیث: 1563]
تخریج الحدیث: صحيح مسلم
الرواة الحديث:
ثابت بن عبيد الأنصاري ← البراء بن عازب الأنصاري