صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1024. (73) باب استحباب قيام المأموم فى ميمنة الصف
مقتدی کا پہلی صف میں دائیں جانب کھڑے ہونا مستحب ہے
حدیث نمبر: 1565
نا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ ، نا مِسْعَرٌ ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنِ ابْنِ الْبَرَاءِ ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ، قَالَ: كُنَّا إِذَا صَلَّيْنَا خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحْبَبْنَا أَنْ نَكُونَ عَنْ يَمِينِهِ. وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ حِينَ انْصَرَفَ:" رَبِّ قِنِي عَذَابَكَ يَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَكَ"
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھتے تو ہم آپ کی دائیں طر ف کھڑے ہونا پسند کرتے۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز سے فارغ ہو کر یہ دعا پڑھتے ہوئے سنا «رَبِّ قِنِيْ عَذَابَكَ يَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَكَ» ”اے میرے پروردگار، جس دن تو اپنے بندوں کو اُٹھائے گا، اس دن مجھے اپنے عذاب سے محفوظ رکھنا۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب قيام المأمومين خلف الإمام وما فيه من السنن/حدیث: 1565]
تخریج الحدیث: «تقدم۔۔۔، أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 709، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1563، 1565، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 821، وأبو داود فى (سننه) برقم: 615، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1006، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3049، وأحمد فى (مسنده) برقم: 18851»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1565 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1565
فوائد:
➊ سلام پھیرنے کے بعد امام کا مقتدیوں کی طرف منہ پھیرنا مسنون ہے۔
➋ سلام پھیرنے کے بعد دائیں اور بائیں دونوں جانب سے مقتدیوں کی طرف پھرنا جائز و مباح ہے۔ اور احادیث سے ثابت ہوتا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مقتدیوں کی طرف منہ پھیرنے کے بعد زیادہ تر نظر اپنے دائیں جانب ہوتی تھی۔
➊ سلام پھیرنے کے بعد امام کا مقتدیوں کی طرف منہ پھیرنا مسنون ہے۔
➋ سلام پھیرنے کے بعد دائیں اور بائیں دونوں جانب سے مقتدیوں کی طرف پھرنا جائز و مباح ہے۔ اور احادیث سے ثابت ہوتا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مقتدیوں کی طرف منہ پھیرنے کے بعد زیادہ تر نظر اپنے دائیں جانب ہوتی تھی۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1565]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1565 in Urdu
عبيد بن البراء الأنصاري ← البراء بن عازب الأنصاري