صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1061. (110) باب تخفيف الإمام الصلاة مع الإتمام.
امام کا ہلکی اور مکمّل نماز پڑھانا
حدیث نمبر: 1604
نا بِشْرُ بْنُ مُعَاذٍ ، نا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخَفَّ النَّاسِ صَلاةً فِي تَمَامٍ"
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں میں سب سے زیادہ ہلکی، مگر مکمّل نماز پڑھانے والے تھے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب قيام المأمومين خلف الإمام وما فيه من السنن/حدیث: 1604]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 469، 473، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1604، 1717، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1759، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 789، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 823، وأبو داود فى (سننه) برقم: 853، والترمذي فى (جامعه) برقم: 237، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1295، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3050، 5346، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12148»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أنس بن مالك الأنصاري، أبو حمزة، أبو النضر | صحابي | |
👤←👥قتادة بن دعامة السدوسي، أبو الخطاب قتادة بن دعامة السدوسي ← أنس بن مالك الأنصاري | ثقة ثبت مشهور بالتدليس | |
👤←👥الوضاح بن عبد الله اليشكري، أبو عوانة الوضاح بن عبد الله اليشكري ← قتادة بن دعامة السدوسي | ثقة ثبت | |
👤←👥بشر بن معاذ العقدي، أبو سهل بشر بن معاذ العقدي ← الوضاح بن عبد الله اليشكري | ثقة |
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1604 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1604
فوائد:
➊ ہلکی نماز سے یہ ہرگز مراد نہیں کہ نماز میں اطمینان اور تعدیلِ ارکان نہ ہو۔ جو حضرات نماز میں جلد بازی کے عادی ہو جاتے ہیں، انہیں مسنون قراءت بھی لمبی محسوس ہوتی ہے اور سنت سے عدم واقفیت کی بنا پر طویل قراءت پر انقباض اور پریشانی کا شکار نظر آتے ہیں۔
➊ ہلکی نماز سے یہ ہرگز مراد نہیں کہ نماز میں اطمینان اور تعدیلِ ارکان نہ ہو۔ جو حضرات نماز میں جلد بازی کے عادی ہو جاتے ہیں، انہیں مسنون قراءت بھی لمبی محسوس ہوتی ہے اور سنت سے عدم واقفیت کی بنا پر طویل قراءت پر انقباض اور پریشانی کا شکار نظر آتے ہیں۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1604]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1604 in Urdu
قتادة بن دعامة السدوسي ← أنس بن مالك الأنصاري