یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1070. (119) باب أمر المأموم بالجلوس بعد افتتاحه الصلاة قائما إذا صلى الإمام قاعدا.
جب امام بیٹھ کر نماز پڑھائے تو مقتدی کو بھی بیٹھ کر نماز پڑھنے کے حُکم کا بیان جبکہ مقتدی نے نماز کی ابتداء کھڑے ہوکر کی ہو
حدیث نمبر: 1614
نا بُنْدَارٌ ، نا يَحْيَى ، نا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ النَّاسَ دَخَلُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مَرِيضٌ، فَصَلَّى بِهِمْ جَالِسًا، فَصَلَّوْا قِيَامًا، فَأَشَارَ إِلَيْهِمْ أَنِ اجْلِسُوا، وَقَالَ:" إِنَّمَا الإِمَامُ لِيُؤْتَمُّ بِهِ، فَإِذَا صَلَّى جَالِسًا، فَصَلُّوا جُلُوسًا، وَإِذَا صَلَّى قَائِمًا، فَصَلُّوا قِيَامًا، وَإِذَا رَكَعَ، فَارْكَعُوا، وَإِذَا سَجَدَ، فَاسْجُدُوا، وَإِذَا رَفَعَ، فَارْفَعُوا"
اُم المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ کچھ لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیمار تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بیٹھ کر نماز پڑھائی اور اُنہوں نے کھڑے ہوکر نماز شروع کر دی۔ آپ نے انہیں اشارہ کیا کہ بیٹھ جاؤ۔ (نماز سے فارغ ہوکر) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلاشبہ امام اس لئے مقرر کیا گیا ہے کہ اس کی پیروی کی جائے، لہٰذا جب وہ بیٹھ کر نماز پڑھائے تو تم بھی بیٹھ کر نماز پڑھو، اور جب وہ کھڑے ہو کر نماز پڑھائے تو تم بھی کھڑے ہو کر نماز پڑھو اور جب وہ رکوع کرے تو تم بھی رکوع کرو۔ جب وہ سجدہ کرے تو تم بھی سجدہ کرو۔ جب وہ اپنا سر اُٹھا لے تو تم بھی اپنے سر اُٹھا لو۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب قيام المأمومين خلف الإمام وما فيه من السنن/حدیث: 1614]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 688، 1113، 1236، 5658، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 412، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1614، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2104، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 7472، وأبو داود فى (سننه) برقم: 605، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1237، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3466، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24888»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عائشة بنت أبي بكر الصديق، أم عبد الله | صحابي | |
👤←👥عروة بن الزبير الأسدي، أبو عبد الله عروة بن الزبير الأسدي ← عائشة بنت أبي بكر الصديق | ثقة فقيه مشهور | |
👤←👥هشام بن عروة الأسدي، أبو المنذر، أبو عبد الله، أبو بكر هشام بن عروة الأسدي ← عروة بن الزبير الأسدي | ثقة إمام في الحديث | |
👤←👥يحيى بن سعيد القطان، أبو سعيد يحيى بن سعيد القطان ← هشام بن عروة الأسدي | ثقة متقن حافظ إمام قدوة | |
👤←👥محمد بن بشار العبدي، أبو بكر محمد بن بشار العبدي ← يحيى بن سعيد القطان | ثقة حافظ |
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1614 in Urdu
عروة بن الزبير الأسدي ← عائشة بنت أبي بكر الصديق