صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1153. (202) باب تخفيف ثبوت الإمام بعد السلام لينصرف النساء قبل الرجال، وترك تطويله الجلوس بعد السلام.
سلام پھیرنے کے بعد امام کا کچھ دیربیٹھے رہنا تاکہ عورتیں مردوں سے پہلے واپس چلی جائیں اور امام کا سلام پھیرنے کے بعد دیر تک نہ بیٹھنے کا بیان
حدیث نمبر: 1719
نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، وَيَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ ، قَالا: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، وَقَالَ يَحْيَى: قَالَ: ثنا ابْنُ شِهَابٍ، أَخْبَرْتِنِي هِنْدُ بِنْتُ الْحَارِثِ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ،" أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا سَلَّمَ مِنَ الصَّلاةِ لَمْ يَمْكُثْ إِلا يَسِيرًا , حَتَّى يَقُومَ" . قَالَ الزُّهْرِيُّ: فَنَرَى ذَلِكَ وَاللَّهُ أَعْلَمُ أَنَّ ذَاكَ لِيَذْهَبَ النِّسَاءُ قَبْلَ أَنْ يَخْرُجَ أَحَدٌ مِنَ الرِّجَالِ. قَالَ يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ: لَمْ يَلْبَثْ إِلا يَسِيرًا
سیدہ اُم سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز سے سلام پھیرتے تو آپ تھوڑی سی دیر بیٹھنے کے بعد کھڑے ہو جاتے۔ امام زہری کہتے ہیں کہ ہمارے خیال میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ کام اس لئے کرتے تھے تاکہ عورتیں کسی مرد کے نکلنے سے پہلے چلی جائیں۔ والله اعلم۔ جناب یحییٰ بن حکیم کی روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بہت تھوڑی دیر ٹھہرتے تھے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صلاة النساء فى الجماعة/حدیث: 1719]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث السابق، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 837، 849، 850، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1718، 1719، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2233، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1332، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1040، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 932، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3052، وأحمد فى (مسنده) برقم: 27184»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أم سلمة زوج النبي، أم سلمة | صحابية | |
👤←👥هند بنت الحارث الفراسية هند بنت الحارث الفراسية ← أم سلمة زوج النبي | ثقة | |
👤←👥محمد بن شهاب الزهري، أبو بكر محمد بن شهاب الزهري ← هند بنت الحارث الفراسية | الفقيه الحافظ متفق على جلالته وإتقانه | |
👤←👥إبراهيم بن سعد الزهري، أبو إسحاق إبراهيم بن سعد الزهري ← محمد بن شهاب الزهري | ثقة حجة | |
👤←👥أبو داود الطيالسي، أبو داود أبو داود الطيالسي ← إبراهيم بن سعد الزهري | ثقة حافظ غلط في أحاديث | |
👤←👥يحيى بن حكيم المقوم، أبو سعيد يحيى بن حكيم المقوم ← أبو داود الطيالسي | ثقة حافظ مصنف | |
👤←👥يعقوب بن إبراهيم العبدي، أبو يوسف يعقوب بن إبراهيم العبدي ← يحيى بن حكيم المقوم | ثقة |
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1719 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1719
فوائد:
➊ اگر عورتیں نمازِ باجماعت میں حاضر ہوں تو نماز سے سلام پھیرنے کے بعد امام اور مقتدی کچھ دیر رکے رہیں تاکہ عورتیں مسجد سے نکل جائیں اور مردوں و عورتوں کا اختلاط نہ ہو۔
➋ اگر عورتیں نمازِ باجماعت میں شامل ہوں تو جتنی دیر مرد مسجد میں ٹھہرے ہوں، عورتوں کو جلدی وہاں سے نکل جانا چاہیے اور ارادی و غیر ارادی طور پر مسجد میں زیادہ دیر نہیں ٹھہرنا چاہیے۔ مرد و زن کے عدم اختلاط کا یہ عمدہ حل ہے۔
➊ اگر عورتیں نمازِ باجماعت میں حاضر ہوں تو نماز سے سلام پھیرنے کے بعد امام اور مقتدی کچھ دیر رکے رہیں تاکہ عورتیں مسجد سے نکل جائیں اور مردوں و عورتوں کا اختلاط نہ ہو۔
➋ اگر عورتیں نمازِ باجماعت میں شامل ہوں تو جتنی دیر مرد مسجد میں ٹھہرے ہوں، عورتوں کو جلدی وہاں سے نکل جانا چاہیے اور ارادی و غیر ارادی طور پر مسجد میں زیادہ دیر نہیں ٹھہرنا چاہیے۔ مرد و زن کے عدم اختلاط کا یہ عمدہ حل ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1719]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1719 in Urdu
هند بنت الحارث الفراسية ← أم سلمة زوج النبي