صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1158. (5) بَابُ ذِكْرِ الْجُمُعَةِ الَّتِي جُمِعَتْ بَعْدَ الْجُمُعَةِ الَّتِي جُمِعَتْ بِالْمَدِينَةِ، وَذِكْرِ الْمَوْضِعِ الَّذِي جُمِعَ بِهِ.
مدینہ منوّرہ میں پڑھے گئے جمعہ کے بعد پڑھے جانے والے جمعہ اور اس کے مقام کا بیان
حدیث نمبر: 1725
نا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ وَهُوَ ابْنُ طَهْمَانَ , عَنْ أَبِي جَمْرَةَ الضُّبَعِيِّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" إِنَّ أَوَّلَ جُمُعَةٍ جُمِّعَتْ بَعْدَ جُمُعَةٍ فِي مَسْجِدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَسْجِدُ عَبْدِ الْقَيْسِ بِجُوَاثَى مِنَ الْبَحْرَيْنِ"
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد میں ادا کئے گئے جمعہ کے بعد سب سے پہلا جمعہ بحرین کے علاقے جواثی میں عبد القیس کی مسجد میں ادا کیا گیا۔ [صحيح ابن خزيمه/كتاب: الجمعة/حدیث: 1725]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 892، 4371، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1725، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1068، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5685، 5686، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 37116، والطبراني فى(الكبير) برقم: 12957، 12958»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1725 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1725
فوائد:
➊ یہ احادیث اس بات کی دلیل ہیں کہ بستیوں وغیرہ میں جمعہ کا انعقاد جائز و مباح ہے اور احناف کا اس حدیث ❀ «لَا جُمُعَةَ وَلَا تَشْرِيقَ إِلَّا فِى مِصْرٍ جَامِعٍ» (جمعہ اور تشریق کا اہتمام کسی بڑے شہر ہی میں جائز ہے۔) سے استدلال کرنا درست نہیں ہے۔
کیونکہ یہ حدیث بمجموع الطرق ضعیف ہے۔ [الضعيف: 916]
➋ نماز جمعہ کو شہر سے مشروط کرنا درست نہیں، کیونکہ اس بارے میں کوئی صحیح حدیث ثابت نہیں۔
پھر احناف کا عمل اپنے اس موقف کے مخالف ہے، اور آج احناف بستیوں اور دیہاتوں میں جمعہ کا انعقاد کرتے ہیں، جو فقہ حنفی کے خلاف ہے۔

[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1725]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1725 in Urdu
نصر بن عمران الضبعي ← عبد الله بن العباس القرشي