صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
خطبہ جمعہ کو مختصر کرنا اور اسے طویل نہ کرنا مستحب ہے
حدیث نمبر: 1784
وَفِي خَبَرِ الْحَكَمِ بْنِ حَزَنٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَحَمِدَ اللَّهَ , وَأَثْنَى عَلَيْهِ كَلِمَاتٍ طَيِّبَاتٍ خَفِيفَاتٍ مُبَارَكَاتٍ"
حضرت حکم بن حزن کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالی کی حمد بیان کی اور پاکیزه، مختصر اور بابرکت کلمات کے ساتھ اللہ کی ثناء بیان کی۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1784]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبو داود: 1096، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1784»
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1784 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1784
فوائد:
➊ یہ احادیث دلیل ہیں کہ خطبہ جمعہ میں اقتصار و اختصار مستحب فعل ہے۔
مختصر خطبہ ارشاد کرنا خطیب کے سمجھدار ہونے کی علامت ہے، کیونکہ فقیہ جامع الفاظ کا انتخاب کرتا ہے اور طویل تر موضوع کو مختصر جامع الفاظ میں اچھے طریقے سے بیان کر سکتا ہے۔
➋ نماز میں اتنی طوالت نہ ہو کہ مقتدی اکتاہٹ کا شکار ہو جائیں۔

[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1784]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1784 in Urdu