🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
امام کا خطبے کے دوران مسکرانا درست ہے
امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ حمید کی سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث میں ہے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسکرا دیئے - [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1790]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث السابق، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 932، 933، 1013، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 895، ومالك فى (الموطأ) برقم: 650، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1411، 1412، 1417، 1423، 1788، 1789،1790، 1791، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 877، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1224، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1503، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1170، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1180، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5920، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1808، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12201»
 
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1790 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1790
فوائد:
➊ بارش طلبی کی تین صورتیں مباح ہیں:
(ا) عام اوقات میں دعا کرنا۔
(ب) دورانِ خطبہ جمعہ خطیب سے بارش طلبی کی دعا کی درخواست کرنا۔
(ج) اور خطیب کا دورانِ خطبہ بارش طلبی کی دعا، نمازِ استسقاء کے اہتمام کے ساتھ مخصوص انداز سے دعا کرنا۔
➋ دورانِ خطبہ جمعہ بارش کی دعا کرنا مستحب فعل ہے۔
➌ اگر بارشیں نقصان کا باعث بن جائیں اور بارشوں سے مال و جان کی ہلاکت کا خطرہ ہو تو بارش روکنے کے لیے دعا کرنا جائز و مباح ہے۔
بارش کا سلسلہ روکنے کے لیے نماز ادا کرنا یا مکان کی چھت پر کھڑے ہو کر اذان دینا یہ تمام غیر مشروع افعال ہیں۔
مسنون و مستحب طریقہ یہ ہے کہ بارش روکنے کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا کی جائے۔
بارش روکنے کی دعا سے معلوم ہوتا ہے کہ جن علاقوں میں بارش نقصان کا باعث بن رہی ہو ان علاقوں سے بارش روکنے کی دعا کی جائے، نہ کہ مطلقاً بارش روکنے کی دعا کی جائے۔
➍ ان احادیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عظیم معجزے کا بیان ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بارش طلبی کی دعا کے ساتھ ہی بادل امڈ آئے اور موسلا دھار بارش شروع ہوگئی۔
پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بارش کے خاتمے کی دعا کی تو فوراً بادل چھٹ گئے اور بارش منقطع ہوگئی۔
➎ خطبہ جمعہ میں امام کا مسکرانا جائز ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1790]

Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1790 in Urdu