🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
لوگوں کا کلام کے ذریعے سے خاموش کرانا منع ہے اگرچہ منع کرنے والا امام کا خطبہ نہ سن رہا ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1806
نا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ . ح وَحَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " إِذَا قَالَ الرَّجُلُ لِرَجُلٍ وَالإِمَامُ يَخْطُبُ: أَنْصِتْ فَقَدْ لَغَيْتَ" . وَإِنَّمَا هِيَ لُغَةُ أَبِي هُرَيْرَةَ. قَالَ الْمَخْزُومِيُّ:" إِذَا قُلْتَ لِصَاحِبِكَ: أَنْصِتْ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَالإِمَامُ يَخْطُبُ فَقَدْ لَغَيْتَ". قَالَ سُفْيَانُ: وَقَوْلُ أَبِي هُرَيْرَةَ: لَغَيْتَ: لُغَةُ أَبِي هُرَيْرَةَ , وَإِنَّمَا هُوَ لَغَوْتَ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا ”جب ایک شخص نے دوسرے شخص کو کہا کہ خاموش ہو جاؤ، جبکہ امام خطبہ دے رہا ہو تو اَس نے بیہودہ اور لغو کام کیا۔“، ”لَغَيْتَ“ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی لغت ہے۔ جناب مخزومی نے یہ الفاظ روایت کیے ہیں کہ ”جب تم نے اپنے ساتھی سے کہا کہ خاموش ہو جاؤ جمعہ والے دن جبکہ امام خطبہ دے رہا ہو تو تم نے فضول و بیکار کام کیا ـ امام سفیان فرماتے ہیں کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا ”لَغَيْتَ“ کہنا، اُن کی ذاتی لغت ہے جبکہ اصل لفظ ”لَغَوْتَ“ ہے۔ (معنی ایک ہی ہے)۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1806]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 934، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 851، ومالك فى (الموطأ) برقم: 342، وابن الجارود فى "المنتقى"، 328، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1804، 1805، 1806، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2793، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1400، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1112، والترمذي فى (جامعه) برقم: 512، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1110، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5905، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7450»


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو هريرة الدوسيصحابي
👤←👥عبد الرحمن بن هرمز الأعرج، أبو داود
Newعبد الرحمن بن هرمز الأعرج ← أبو هريرة الدوسي
ثقة ثبت عالم
👤←👥عبد الله بن ذكوان القرشي، أبو عبد الرحمن
Newعبد الله بن ذكوان القرشي ← عبد الرحمن بن هرمز الأعرج
إمام ثقة ثبت
👤←👥سفيان بن عيينة الهلالي، أبو محمد
Newسفيان بن عيينة الهلالي ← عبد الله بن ذكوان القرشي
ثقة حافظ حجة
👤←👥سعيد بن عبد الرحمن القرشي، أبو عبيد الله
Newسعيد بن عبد الرحمن القرشي ← سفيان بن عيينة الهلالي
ثقة
👤←👥سفيان بن عيينة الهلالي، أبو محمد
Newسفيان بن عيينة الهلالي ← سعيد بن عبد الرحمن القرشي
ثقة حافظ حجة
👤←👥علي بن خشرم المروزي، أبو الحسن
Newعلي بن خشرم المروزي ← سفيان بن عيينة الهلالي
ثقة
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1806 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1806
فوائد:
➊ دورانِ خطبہ جمعہ ہر طرح کی گفتگو کرنا حرام ہے اور خطبہ جمعہ کے لیے سکوت اختیار کرنا واجب ہے۔
➋ دورانِ خطبہ حاضرین امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے فریضہ سے سبکدوش ہو جاتے ہیں اور حاضرین بولنے والے شخص یا بگاڑ پیدا کرنے والے انسان کو تنبیہ وغیرہ بھی نہیں کر سکتے۔
➌ دورانِ خطبہ کلام کرنے والے کا جمعہ کا اجر ضائع ہو جاتا ہے اور اس کا جمعہ نہیں بلکہ ظہر ہوتی ہے، جیسا کہ آئندہ احادیث دلیل ہیں۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1806]

Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1806 in Urdu