🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
143. ‏(‏142‏)‏ باب ذكر المسح على الخفين من غير ذكر توقيت للمسافر وللمقيم بذكر أخبار مجملة غير مفسرة
مجمل، غیر مفسر روایات کے ذریعے مسافر اور مقیم شخص کے لیے مدت کے تعین کے ذکر کے بغیر موزوں پر مسح کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 184
نا أَبُو عَمْرٍو عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى الْقَزَّازُ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَوَاءِ بْنِ عَنْبَرٍ السَّدُوسِيُّ ، نا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ رَأَى سَعْدَ بْنَ مَالِكٍ وَهُوَ يَمْسَحُ عَلَى الْخُفَّيْنِ، فَقَالَ: إِنَّكُمْ تَفْعَلُونَ ذَلِكَ، فَاجْتَمَعْنَا عِنْدَ عُمَرَ، فَقَالَ سَعْدٌ لِعُمَرَ: أَفْتِ ابْنَ أَخِي فِي الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ، فَقَالَ عُمَرُ :" كُنَا وَنَحْنُ مَعَ نَبِيِّنَا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَمْسَحُ عَلَى خِفَافَنَا لا نَرَى بِذَلِكَ بَأْسًا" ، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: وَلَوْ جَاءَ مِنَ الْغَائِطِ؟ قَالَ:" نَعَمْ"
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا سعد بن مالک رضی اللہ عنہ کو دیکھا جبکہ وہ موزوں پر مسح کر رہے تھے، تو (ابن عمر رضی اللہ عنہما نے) کہا کہ آپ اس طرح کا عمل کرتے ہیں؟ پھر وہ دونوں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس اکھٹّے ہوگئے، تو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے کہا کہ میرے بھتیجے کو موزوں پر مسح کے متعلق فتویٰ دیجیے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا، ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہو تے ہوئے ا پنے موزوں پر مسح کیا کر تے تھے اور اس میں کوی حرج نہیں سمجھتے تھے۔ تو ابن عمر رضی اللہ عنہما نے عرض کی کہ اگرچہ وہ بیت الخلاء سے (قضائے حاجت پوری کرکے) آئے پھر بھی موزوں پر مسح کرلے؟ (سیدنا عمررضی اللہ عنہ نے) فرمایا کہ ہاں۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب المسح على الخفين/حدیث: 184]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 202، ومالك فى (الموطأ) برقم: 100، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 182، 184، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 121، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 127، 128، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 546، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 1293، والدارقطني فى (سننه) برقم: 755، وأحمد فى (مسنده) برقم: 88»
 
الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عمر بن الخطاب العدوي، أبو حفصصحابي
👤←👥عبد الله بن عمر العدوي، أبو عبد الرحمن
Newعبد الله بن عمر العدوي ← عمر بن الخطاب العدوي
صحابي
👤←👥نافع مولى ابن عمر، أبو عبد الله
Newنافع مولى ابن عمر ← عبد الله بن عمر العدوي
ثقة ثبت مشهور
👤←👥أيوب السختياني، أبو عثمان، أبو بكر
Newأيوب السختياني ← نافع مولى ابن عمر
ثقة ثبتت حجة
👤←👥سعيد بن أبي عروبة العدوي، أبو النضر
Newسعيد بن أبي عروبة العدوي ← أيوب السختياني
ثقة حافظ
👤←👥محمد بن سواء السدوسي، أبو الخطاب
Newمحمد بن سواء السدوسي ← سعيد بن أبي عروبة العدوي
صدوق رمي بالقدر
👤←👥عمران بن موسى الليثي، أبو عمرو
Newعمران بن موسى الليثي ← محمد بن سواء السدوسي
ثقة
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 184 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 184
فوائد:
➊ یہ احادیث موزوں پر مسح کی مشروعیت کی دلیل ہیں۔
➋ ◈ امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
روافض و خوارج کے سوا تمام اہل علم کا اتفاق ہے کہ سفر و حضر میں ضرورت ہو یا بلا ضرورت، موزوں پر مسح جائز ہے، یہاں تک کہ گھر میں پابند عورت کے لیے بھی مسح جائز ہے۔ البتہ شیعہ اور خوارج موزوں پر مسح کے منکر ہیں، لیکن ان کے اختلاف کی کوئی حیثیت نہیں۔ امام مالک رحمہ اللہ سے اس بارے میں کئی اقوال منقول ہیں اور ان کا مشہور موقف جمہور علما کے موافق ہے۔ موزوں پر مسح کے جواز کے متعلق بے شمار صحابہ کے اقوال منقول ہیں۔
◈ امام حسن بصری رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
مجھے ستر صحابہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم موزوں پر مسح کرتے تھے۔ [شرح النووي: 163/3]
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 184]

Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 184 in Urdu