صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
145. (144) باب ذكر مسح النبى صلى الله عليه وسلم على الخفين بعد نزول سورة المائدة ضد قول من زعم أن النبى صلى الله عليه وسلم إنما مسح على الخفين قبل نزول المائدة
سورہ مائدہ کے نازل ہونے کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے موزوں پر مسح کرنے کا بیان، اس شخص کے دعوے کے برعکس جو کہتا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سورہ مائدہ نازل ہونے سے پہلے موزوں پر مسح کیا تھا
حدیث نمبر: 186
نا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاءِ بْنِ كُرَيْبٍ ، نا أَبُو أُسَامَةَ . ح وَحَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، نا وَكِيعٌ ، كِلاهُمَا، عَنِ الأَعْمَشِ . ح وَحَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، نا الأَعْمَشُ . وَحَدَّثَنَا الصَّنْعَانِيُّ ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ ، نا شُعْبَةُ ، عَنْ سُلَيْمَانَ وَهُوَ الأَعْمَشُ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ هَمَّامٍ ، قَالَ: رَأَيْتُ جَرِيرًا بَالَ، ثُمَّ دَعَا بِمَاءٍ " فَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ، ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى"، فَسُئِلَ عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَ:" رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَنَعَ مِثْلَ هَذَا" ، هَذَا حَدِيثُ الصَّنْعَانِيِّ، وَلَمْ يَقُلِ الآخَرُونَ: رَأَيْتُ جَرِيرًا. وَفِي حَدِيثِ أَبِي أُسَامَةَ، قَالَ إِبْرَاهِيمُ: وَكَانَ أَصْحَابَنَا يُعْجِبُهُمْ حَدِيثَ جَرِيرٍ، لأَنَّ إِسْلامَهُ كَانَ بَعْدَ نُزُولِ الْمَائِدَةِ. وَفِي حَدِيثِ وَكِيعٍ: كَانَ يُعْجِبُهُمْ حَدِيثُ جَرِيرٍ، إِسْلامُهُ كَانَ بَعْدَ نُزُولِ الْمَائِدَةِ
حضرت ھمام بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کو دیکھا، اُنہوں نے پیشاب کیا، پھر کھڑے ہوکر نماز پڑھی، اُن سے اس بارے میں پوچھا گیا (کہ آپ نے موزوں پر مسح کیوں کیا ہے) تو انہوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح کرتے دیکھا ہے۔ یہ صنعائی کی روایت ہے۔ باقی راویوں نے «رأيت جريراً» ”میں نے جریر کو دیکھا“ کے الفاظ بیان نہیں کئے۔ اب اسامہ کی روایت میں ہے کہ ابراہیم کہتے ہیں کہ ہمارے اصحاب کو سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کی حدیث بڑی پسند تھی کیونکہ وہ سورہ مائدہ کے نزول کے بعد اسلام لاۓ تھے۔ اور وکیع کی راویت میں ہے کہ اُنہیں سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کی حدیث بہت پسند تھی کیونکہ وہ سورہ مائدہ نازل ہو نے کے بعد اسلام لائے تھے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب المسح على الخفين/حدیث: 186]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 387، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 272، وابن الجارود فى "المنتقى"، 89، 90، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 89، 186، 187، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1335، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 608، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 51، وأبو داود فى (سننه) برقم: 154، والترمذي فى (جامعه) برقم: 93، 94، 611، 612، والدارمي فى (مسنده) برقم: 706، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 359، 543، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 526، والدارقطني فى (سننه) برقم: 741، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19475»
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 186 in Urdu
همام بن الحارث النخعي ← جرير بن عبد الله البجلي