🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
اسں بات کا بیان کہ ماہ رمضان کے روزے اسلام کا حصّہ ہیں کیونکہ ایمان اور اسلام ایک ہی چیز کے دو نام ہیں


اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1880
حَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ حَنْظَلَةَ الْجُمَحِيِّ ، عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ خَالِدٍ الْمَخْزُومِيِّ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " بُنِيَ الإِسْلامُ عَلَى خَمْسٍ: شَهَادَةِ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ، وَإِقَامِ الصَّلاةِ، وَإِيتَاءِ الزَّكَاةِ، وَحَجِّ الْبَيْتِ، وَصَوْمِ شَهْرِ رَمَضَانَ"
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسلام کی بیناد پانچ چیزوں پر ہے۔ اس بات کی گواہی دینا کہ ایک اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں ہے، نماز قائم کرنا، زکوۃ ادا کرنا، بیت اللہ کا حج کرنا اور ماہ رمضان کے روزے رکھنا ـ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1880]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 8، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 16، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 308، 309، 1880، 1881، 2505، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 158، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 5016، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 1705، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4890، والحميدي فى (مسنده) برقم: 720»


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن عمر العدوي، أبو عبد الرحمنصحابي
👤←👥عكرمة بن خالد المخزومي
Newعكرمة بن خالد المخزومي ← عبد الله بن عمر العدوي
ثقة
👤←👥حنظلة بن أبي سفيان الجمحي
Newحنظلة بن أبي سفيان الجمحي ← عكرمة بن خالد المخزومي
ثقة حجة
👤←👥وكيع بن الجراح الرؤاسي، أبو سفيان
Newوكيع بن الجراح الرؤاسي ← حنظلة بن أبي سفيان الجمحي
ثقة حافظ إمام
👤←👥سلم بن جنادة السوائي، أبو السائب
Newسلم بن جنادة السوائي ← وكيع بن الجراح الرؤاسي
ثقة
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1880 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1880
فوائد:
➊ روزہ اسلام کے ارکان خمسہ میں سے اہم رکن ہے، جس کے تمام اہل اسلام پابند ہیں۔ یہ ایمان کی شرطوں میں سے اہم شرط ہے، جس کے بغیر ایمان ناقص رہتا ہے اور انسان دائرہ اسلام میں مکمل داخل نہیں ہوتا۔
➋ احادیث الباب دلیل ہیں کہ رمضان کے روزے فرض ہیں اور تمام اہل اسلام کا رمضان کے روزوں کی فرضیت پر اجماع ہے، نیز روزے دو ہجری کو فرض قرار دیے گئے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1880]

Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1880 in Urdu