صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
جب لوگوں پر بادل چھا جائیں تو مہینے کا اندازہ اور گنتی کرنے کے حُکم کا بیان
حدیث نمبر: 1907
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ السَّعْدِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ يَعْنِي ابْنَ جَعْفَرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الشَّهْرُ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ لَيْلَةً، فلا تَصُومُوا حَتَّى تَرَوْهُ، وَلا تُفْطِرُوا حَتَّى تَرَوْهُ، إِلا أَنْ يُغَمَّ عَلَيْكُمْ، فَإِنْ غُمِّيَ عَلَيْكُمْ فَاقْدُرُوا لَهُ" . قَالَ أَبُو بَكْرٍ: إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ مِنْ حُفَّاظِ الدُّنْيَا فِي زَمَانِهِ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مہینہ اُنتیس راتوں کا بھی ہوتا ہے۔ لہٰذا تم چاند کو دیکھے بغیر روزہ نہ رکھو اور نہ چاند دیکھے بغیر افطار کرو، سوائے اس کے کہ تم پر بادل چھا جائیں پھر اگر بادل چھائے ہوں تو مہینے کا اندازہ اور گنتی کرلو۔“ امام ابوبکر رحمه الله کہتے ہیں کہ جناب اسماعیل بن جعفر اپنے زمانے کے دنیا کے عظیم حافظ حدیث تھے۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1907]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1900، 1906، 1907، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1080، ومالك فى (الموطأ) برقم: 1001، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1905، 1906، 1907، 1909، 1913، 1917، 1918، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3441، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1544، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2119، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2319، 2320، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1655، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8019، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2167، 2168، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4574»
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1907 in Urdu
عبد الله بن دينار القرشي ← عبد الله بن عمر العدوي