صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مہینہ اُنتیس دن کا ہوتا ہے۔ اس بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی روایات کا بیان جن کے الفاظ عام ہیں اور ان کی مراد خاص ہے
حدیث نمبر: 1918
حَدَّثَنَا أَبُو هَاشِمٍ زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، وَالْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ ، وَأَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ ، وَمُؤَمَلُ بْنُ هِشَامٍ ، قَالُوا: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ وَهُوَ ابْنُ عُلَيَّةَ , أَخْبَرَنَا أَيُّوبُ ، وَقَالَ الزَّعْفَرَانِيُّ، وَمُؤَمَّلٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّمَا الشَّهْرُ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ"
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک مہینہ اُنتیس دن کا بھی ہوتا ہے۔“ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1918]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1900، 1906، 1907، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1080، ومالك فى (الموطأ) برقم: 1001، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1905، 1906، 1907، 1909، 1913، 1917، 1918، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3441، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1544، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2119، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2319، 2320، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1655، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8019، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2167، 2168، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4574»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1918 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1918
فوائد:
➊ یہ احادیث عام ہیں کہ اسلامی مہینہ انتیس دن کا ہوتا ہے۔
➋ اس سے مراد یہ ہے کہ بعض اسلامی مہینے انتیس دن کے ہوتے ہیں اور بعض تیس دن کے۔
➌ یہ مقصود نہیں کہ اسلامی مہینے ہوتے ہی انتیس دن کے ہیں۔
➊ یہ احادیث عام ہیں کہ اسلامی مہینہ انتیس دن کا ہوتا ہے۔
➋ اس سے مراد یہ ہے کہ بعض اسلامی مہینے انتیس دن کے ہوتے ہیں اور بعض تیس دن کے۔
➌ یہ مقصود نہیں کہ اسلامی مہینے ہوتے ہی انتیس دن کے ہیں۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1918]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1918 in Urdu
نافع مولى ابن عمر ← عبد الله بن عمر العدوي