صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
روزے دار کو بوسہ لینے کی رخصت ہے
حدیث نمبر: 2000
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: سَأَلْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الْقَاسِمِ : أَسَمِعْتَ أَبَاكَ يُحَدِّثُ، عَنْ عَائِشَةَ ،" أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُقَبِّلُهَا وَهُوَ صَائِمٌ؟" فَسَكَتَ عَنِّي سَاعَةً، ثُمَّ قَالَ:" نَعَمْ" . قَالَ أَبُو بَكْرٍ: خَرَّجْتُ هَذَا الْبَابَ بِتَمَامِهِ فِي كِتَابِ الْكَبِيرِ
امام سفیان رحمه الله بیان کرتے ہیں کہ میں نے عبدالرحمن بن قاسم سے پوچھا، کیا تم نے اپنے والد گرامی کو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی یہ حدیث بیان کرتے ہوئے سنا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم روزے کی حالت میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا بوسہ لے لیتے تھے؟ تو وہ کچھ دیر خاموش رہے، پھر فرمایا کہ ہاں۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ میں نے یہ مکمّل باب کتاب الکبیر میں بیان کردیا ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 2000]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1928، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1106، ومالك فى (الموطأ) برقم: 1021، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2000، 2001، 2003، 2004، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3537، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1651، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2383، والترمذي فى (جامعه) برقم: 727، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1683، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8172، والدارقطني فى (سننه) برقم: 489، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24744»
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 2000 in Urdu
القاسم بن محمد التيمي ← عائشة بنت أبي بكر الصديق