صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
رمضان المبارک میں حاملہ اور دودھ پلانے والی عورت کے لئے روزے نہ رکھنے کی رخصت ہے
حدیث نمبر: 2044
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ أَبِي هِلالٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَوَادَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَجُلٍ مِنْ بَنِي عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَالِكٍ , حَدَّثَنِي الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنِي عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا أَبُو هِلالٍ . ح وَحَدَّثَنَا الْحَسَنُ أَيْضًا , حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ ، حَدَّثَنَا أَبُو هِلالٍ ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. فَقَالَ عَفَّانُ فِي حَدِيثِهِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ وَلَيْسَ بِالأَنْصَارِيِّ , وَقَالَ عَفَّانُ فِي حَدِيثِهِ: وَالْمُرْضِعِ
امام صاحب مذکورہ بالا روایت جناب عفان کی سند سے بیان کرتے ہیں کہ اس میں وہ بیان کرتے ہیں کہ یہ روایت سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے ہے مگر وہ انصاری نہیں ہیں۔ اور جناب عفان نے اپنی حدیث میں دودھ پلانے والی عورت کا ذکر کیا ہے (حاملہ کا ذکر نہیں کیا)۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 2044]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2042، 2043، 2044، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2273، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2408، والترمذي فى (جامعه) برقم: 715، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1667، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5570، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19352»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 2044 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 2044
فوائد:
➊ سفر، حمل اور رضاعت کی حالت میں روزہ چھوڑنا افضل ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ان امور میں روزہ ترک کرنے کی رخصت دی ہے اور شرعی رخصتوں پر عمل کرنے سے اللہ تعالیٰ خوش ہوتے ہیں۔
➋ مسافر، حاملہ اور مرضعہ کو روزہ چھوڑنے کا حکم استحبابی ہے، وجوبی نہیں، لہٰذا ان میں سے جو فرد روزہ رکھنے کی استطاعت رکھتا ہو وہ روزہ رکھ سکتا ہے۔
➊ سفر، حمل اور رضاعت کی حالت میں روزہ چھوڑنا افضل ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ان امور میں روزہ ترک کرنے کی رخصت دی ہے اور شرعی رخصتوں پر عمل کرنے سے اللہ تعالیٰ خوش ہوتے ہیں۔
➋ مسافر، حاملہ اور مرضعہ کو روزہ چھوڑنے کا حکم استحبابی ہے، وجوبی نہیں، لہٰذا ان میں سے جو فرد روزہ رکھنے کی استطاعت رکھتا ہو وہ روزہ رکھ سکتا ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 2044]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 2044 in Urdu
عاصم بن علي الواسطي ← محمد بن سليم الراسبي