🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
عاشورا کے دن کی عظمت کی لئے ماؤں کا اپنے بچّوں کا عاشورا کے دن دودھ نہ پلانا مستحب ہے۔ بشرطیکہ روایت صحیح ہو، کیونکہ میرا دل خالد بن ذکوان کے بارے میں مطمئن نہیں ہے۔


حضرت ربیح بنت معوذ بن عفراء بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ کے ارد گرد کی انصاری بستیوں میں پیغام بھیجا کہ جس شخص نے روزے کی حالت میں صبح کی ہے تو وہ اپنا روزہ مکمّل کرے اور جس نے بغیر روزہ رکھے صبح کی ہے تو وہ باقی دن (روزے دار کی حیثیت سے) مکمّل کرے تو ہم اس کے بعد اس دن روزہ رکھا کرتے تھے اور اپنے چھوٹے بچّوں کو بھی روزہ رکھواتے تھے۔ ہم اُنہیں مسجد میں لے جاتے اور اُنہیں روئی سے کھلونے بنا دیتے۔ جب اُن میں سے کوئی ایک (بھوک کی وجہ سے) روتا تو ہم اُسے وہی کھلونا دے دیتے حتّیٰ کہ افطاری کا وقت ہوتا (تو اُسے دودھ دیتے)۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 2088]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري 1960، أخرجه مسلم 1136، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2088، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3611»


صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 2088 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 2088
فوائد:
➊ یہ حدیث دلیل ہے کہ فرضیتِ رمضان سے قبل عاشوراء کے روزے کا حکم وجوبی تھا، پھر فرضیتِ رمضان کی وجہ سے اس روزے کی فرضیت معدوم ہو گئی۔
➋ ◈ امام نووی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: یہ حدیث دلیل ہے کہ بچوں کو نیک کاموں کی مشق کرانا اور انہیں عبادات کا عادی بنانا درست ہے، لیکن وہ ان اعمال کے مکلف نہیں ہوتے۔ [شرح النووي: 125/4]
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 2088]

Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 2088 in Urdu