صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں ماہ محرم کی نوتاریخ کو روزہ رکھنا مستحب ہے
حدیث نمبر: 2098
حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ , أَخْبَرَنِي يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ , حَدَّثَنَا شُعْبَةُ , عَنْ حَاجِبِ بْنِ عُمَرَ , عَنِ الْحَكَمِ بْنِ الأَعْرَجِ , عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي يَوْمِ عَاشُورَاءَ، قَالَ: " هُوَ يَوْمُ التَّاسِعِ". قُلْتُ: كَذَلِكَ صَامَ مُحَمَّدٌ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ انہوں نے عاشوراء کے دن کے بارے میں فرمایا کہ وہ نو تاریخ کا دن ہے۔ میں نے عرض کیا تو کیا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اسی طرح (نو تاریخ کا) روزہ رکھتے تھے؟ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 2098]
تخریج الحدیث: «تقدم۔۔۔، أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1133، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2096، 2097، 2098، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3633، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 2872، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2446، والترمذي فى (جامعه) برقم: 754، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8492، وأحمد فى (مسنده) برقم: 2167»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 2098 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 2098
فوائد:
➊ ◈ امام شافعی، اصحابِ شافعی، احمد اور اسحاق کا موقف ہے کہ نو اور دس محرم دونوں دن کا روزہ رکھنا مستحب فعل ہے، کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دس محرم کا روزہ رکھا اور نو محرم کے روزے کی نیت کی، لہٰذا دونوں دن روزہ رکھنا مستحب ہے۔ [شرح النووي: 12/8]
➋ دس کے روزے کے ساتھ نو کے روزے کی نیت میں یہود کی مخالفت مقصود ہے، لہٰذا نو محرم کا روزہ ساتھ ملانے سے عاشوراء کے روزے کی فضیلت بھی حاصل ہو جاتی ہے اور مخالفت بھی۔

[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 2098]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 2098 in Urdu
الحكم بن عبد الله الثقفي ← عبد الله بن العباس القرشي