صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
شب قدر میں ایمان اور ثواب کی نیت سے قیام کرنے سے بندے کے گناہوں کی بخشش کا بیان
حدیث نمبر: 2199
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، قَالَ: حَفِظْتُهُ عَنِ الزُّهْرِيِّ. ح وَحَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَخْزُومِيُّ، وَعَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، قَالا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رِوَايَةً، قَالَ: " مَنْ صَامَ رَمَضَانَ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ"
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جس شخص نے ایمان اور ثواب کی نیت سے ماہ رمضان کے روزے رکھے تو اُس کے گزشتہ گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 2199]
تخریج الحدیث: «تقدم۔۔۔، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 35، 37، 38، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 759، ومالك فى (الموطأ) برقم: 376، وابن الجارود فى "المنتقى"، 444، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1894، 2199، 2201، 2203، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2546، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1601، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1371، والترمذي فى (جامعه) برقم: 683، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1326، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4669، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1682»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أبو هريرة الدوسي | صحابي |
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 2199 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 2199
فوائد:
➊ حدیث دلیل ہے کہ شب قدر کا ایمان اور طلبِ ثواب کی نیت سے قیام کرنا مستحب فعل ہے اور اس سے سابقہ تمام صغیرہ گناہ مٹ جاتے ہیں۔
➋ اور اگر صغیرہ گناہ نہ ہوں تو کبیرہ گناہوں میں تخفیف ہوتی ہے اور اگر صغیرہ کبیرہ دونوں قسم کے گناہ نہ ہوں تو درجات بلند ہوتے ہیں۔
➊ حدیث دلیل ہے کہ شب قدر کا ایمان اور طلبِ ثواب کی نیت سے قیام کرنا مستحب فعل ہے اور اس سے سابقہ تمام صغیرہ گناہ مٹ جاتے ہیں۔
➋ اور اگر صغیرہ گناہ نہ ہوں تو کبیرہ گناہوں میں تخفیف ہوتی ہے اور اگر صغیرہ کبیرہ دونوں قسم کے گناہ نہ ہوں تو درجات بلند ہوتے ہیں۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 2199]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 2199 in Urdu