صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1576. (21) بَابُ ذِكْرِ الْخَبَرِ الْمُفَسِّرِ لِلَفْظَةِ الْجُمْلَةِ الَّتِي ذَكَرْتُهَا،
گزشتہ مجمل روایت کی تفسیر کرنے والی روایت کا بیان
حدیث نمبر: 2271
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبَانٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ، أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، أَنَّ خَالِدَ بْنَ يَزِيدَ حَدَّثَهُ , أَنَّ أَبَا الزُّبَيْرِ حَدَّثَهُ , أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ: " لَيْسَ عَلَى مُثِيرِ الأَرْضِ زَكَاةٌ"
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ زمین میں ہل چلانے کے لئے استعمال ہونے والے جانوروں میں زکوٰۃ نہیں ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صدقة المواشي من الإبل والبقر والغنم/حدیث: 2271]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، اسناده صحيح ـ مصنف ابن ابی شيبه: 131/3 ـ مصنف عبدالرزاق: 19/4 بمعناه،»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥جابر بن عبد الله الأنصاري، أبو محمد، أبو عبد الله، أبو عبد الرحمن | صحابي |
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 2271 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 2271
فوائد:
➊ ◈ امیر یمانی سبل السلام میں لکھتے ہیں: (احادیث الباب دلیل ہیں کہ) گائیوں میں زکات واجب ہے اور ان کا نصاب (حدیث میں بیان کردہ) نصاب ہے۔
◈ ابن عبد البر بیان کرتے ہیں کہ حدیثِ معاذ میں مذکور طریقہ کے مطابق گائیوں کی زکات کی فرضیت میں علماء میں کوئی اختلاف نہیں اور حدیث میں بیان کردہ نصاب مجمع علیہ ہے، نیز تیس سے کم گائیوں میں کوئی زکات نہیں ہے۔ [عون المعبود: 495/3]
➋ کام کرنے والی گائیوں میں زکات واجب نہیں، بلکہ یہ مالِ تجارت شمار ہوں گی اور عام زکات کے ضمن میں نصاب کو شامل ہو جائے تو زکات واجب ہو گی۔

[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 2271]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 2271 in Urdu