صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1587. (32) باب إسقاط الصدقة- صدقة المال عن الخيل والرقيق- بذكر لفظ مختصر غير مستقصى فى الرقيق خاصة
گھوڑے اور غلام کی زکوٰۃ ساقط کرنے کا بیان۔ غلام کی زکوٰۃ کے بارے میں خصوصاً مختصر غیر مفصل روایت کا بیان
حدیث نمبر: 2287
ثُمَّ حَدَّثَنَا آخِرُهُمْ ثُمَّ حَدَّثَنَا آخِرُهُمْ يَزِيدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عِرَاكَ بْنَ مَالِكٍ، يَقُولُ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ ، وَلَمْ يَرْفَعْهُ يَزِيدُ، قَالَ: " لَيْسَ عَلَى الْمُسْلِمِ فِي فَرَسِهِ، وَلا عَبْدِهِ صَدَقَةٌ"
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ”مسلمان آدمی کے گھوڑے اور غلام میں زکوٰۃ نہیں ہے۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صدقة المواشي من الإبل والبقر والغنم/حدیث: 2287]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث السابق، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1463، 1464، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 982، وابن الجارود فى "المنتقى"، 390، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2285، 2286، 2287، 2288، 2289، 2396، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3271، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2466، والترمذي فى (جامعه) برقم: 628، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1812، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 7492، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2023، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7415»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أبو هريرة الدوسي | صحابي |
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 2287 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 2287
فوائد:
➊ یہ احادیث اصل نص ہیں کہ ذاتی استعمال کے اموال میں زکاۃ نہیں ہے اور گھوڑے اور غلام اگر اموالِ تجارت نہ ہوں تو ان میں زکاۃ نہیں ہے۔ ابوحنیفہ اور حماد بن سلیمان کے سوا تمام علمائے سلف و خلف کا یہی موقف ہے۔ [شرح النووي: 7/55]
➋ ایسے غلام اور گھوڑے جو تجارت کے لیے مخصوص ہیں، ان میں زکاۃ لازم ہے اور ان کی قیمتوں کا تعین کر کے اس حساب سے زکاۃ ادا کی جائے گی۔

[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 2287]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 2287 in Urdu